مکتوب نمبر ۶۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۶۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ حال معلوم ہوا مجھ کو پہلے ان مجبوریوں کا مفصل حال معلوم نہ تھا اب معلوم
ہوا۔ اس لئے میں اپنے خیال کو ترک کرتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے آمین ۔ میں نے ان دنوں
میں آپ کے لئے بہت بہت دعا کی ہے اور دعا کرنے کا ایسا موقعہ ملا کہ کم ایسا ملتا ہے۔ الحمد للہ ۔
امید کہ جلد یا کسی دیر سے ان دعاؤں کا ضرور اثر ظاہر ہو جائے گا۔ دوسرے آپ کو یہ تکلیف دیتا
ہوں۔ میں بروز پنجشنبه ۲۷ اکتو بر ۱۹۰۴ ء سیالکوٹ کی طرف مع اہل و عیال جاؤں گا اور شاید ایک ہفتہ
تک وہاں رہوں اور شاید دو روز کیلئے کڑیانوالہ ضلع گوجرانوالہ میں جاؤں اور میرے ساتھ اہل وعیال
اور چھوٹے بچے ہیں ۔ آپ براہ مہربانی ہفتہ عشرہ کے لئے مرزا خدا بخش صاحب کو میرے اس سفر میں
ہمراہ کر دیں تا ایک حصہ حفاظت اور کام کا ان کے سپرد کیا جائے ۔ امید ہے کہ دس دن تک بہر حال یہ
سفر طے ہو جائے گا۔ اگر وہ قادیان آ جائیں اور ساتھ جائیں تو بہتر ہے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۴ راکتو بر ۱۹۰۴ء
☆۔۔
والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ