مکتوب نمبر ۷۲
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۷۲ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
میں نے آپ کے تمام خطوط مرسلہ پڑھ لئے ۔ میرے نزدیک اب کفایت شعاری کے اصول کی
رعایت رکھنا ضروریات سے ہے۔ اس لئے اب جواب کافی ہے۔ یعنی نسبت میر عنایت علی کہ چونکہ
وقت پر وہ حاضر نہیں ہو سکے اس لئے بالفعل گنجائش نہیں اور آئندہ اگر گنجائش ہوئی تو اطلاع دے سکتے
ہیں اور مرزا خدا بخش صاحب کے خواہر زادے چونکہ باعث کمی استعداد تعلیم پانے کے لائق نہیں ۔
ان کو بہ توقف رخصت کرنا بہتر ہے۔ ناحق کی زیر باری کی کیا ضرورت ہے اور افسوس کہ جس قدر
آپ نے اپنے کاروبار میں تخفیف کی ہے۔ ابھی وہ قابل تعریف نہیں ۔ شاید کسی وقت پھر نظر ثانی
کریں تو اور تخفیف کی صورتیں پیدا ہو جائیں ۔ اور دعا تو کی جاتی ہے۔ مگر وقت پر ظہور اثر موقوف دعا تو
ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ تکالیف سے آپ کو نجات بخشے ۔ آمین ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نواب صاحب کا خط ملفوف
سیدی مولائی مکرمی معظمی طبیب روحانی سلمہ اللہ تعالی
لسلام علیکم ۔ جو رنج اور قلق اس واقعہ سے جو ہماری بدقسمتی اور بے سمجھی سے پیش آیا ہے ۔ یعنی
میرے گھر سے حضور کی علالت کے موقعہ پر حاضر نہیں ہوئے ۔ اب اس کے وجوہات کچھ بھی ہوں ہم
کو اپنے قصور کا اعتراف ہے۔
ہم اپنی روحانی بیماریوں کے علاج کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ اب تک جو معافی قصور کے لئے
درخواست کرنے میں دیر ہوئی ۔ وہ میرے گھر کے لوگوں کو بہ سبب ایسے واقعات کے کبھی پیش نہ آنے
کی وجہ سے اور زیادہ حجاب واقع ہو گیا اور ان کو شرم ہر ایک سے آنے لگی ۔ میں اب تک خاموش رہا
کہ جب تک اس جھوٹی شرم سے خود ہی باز نہ آئیں گے ۔ جب تک میں خاموش رہوں ۔ تا کہ دل
سے ان کو یہ اثر محسوس ہو اور خود دل سے معافی چاہیں ۔ چنانچہ انہوں نے ایک پر چہ اپنے حال کا
لفافہ میں رکھ بھیجا ہے تا کہ حضور کی خدمت میں پیش کروں ۔ پس اب عرض ہے۔
بقول بر ما منگر بر کرم خویش نگر از خوردان خطا و از بزرگان عطا۔
آپ میری بیوی کا یہ قصور معاف فرمادیں۔
( راقم محمد علی خاں )