مکتوب نمبر ۷۶

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۷۶ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
قادیان میں تیزی سے طاعون شروع ہو گئی ہے ۔ آج میاں محمد افضل ایڈیٹر اخبار البدر کا لڑکا
جاں بلب ہے۔ نمونیا پلیگ ہے۔ آخری دم معلوم ہوتا ہے۔ ہر طرف آہ وزاری ہے ۔ خدا تعالیٰ فضل
کرے۔ ایسی صورت میں میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ اخیر اپریل ۱۹۰۵ء تک ہرگز
تشریف نہ لاویں۔ دنیا پر ایک تلوار چل رہی ہے ۔ خدا تعالی رحم فرماوے ۔ باقی خدا تعالیٰ کے فضل
سے سب خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
☆

آج 10 میں سے 10 باقی