مکتوب نمبر ۸۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۸۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ آپ کے تردّدات اور غم اور ہم انتہا تک پہنچ گیا ہے اس لئے
بموجب مثل مشہور کہ ہر کمالے را زوالے ۔ امید کی جاتی ہے کہ اب کوئی صورت مخلصی کی اللہ تعالیٰ
پیدا کر دے گا اور اگر وہ دعا جو گو یا موت کا حکم رکھتی ہے اپنے اختیار میں ہوتی تو میں اپنے پر آپ کی
راحت کے لئے سخت تکالیف اُٹھا لیتا۔ لیکن افسوس کہ جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے ایسی دُعا
خدا تعالیٰ نے کسی کے ہاتھ میں ( نہیں ) رکھی ۔ بلکہ جب کہ وقت آ جاتا ہے تو آسمان سے وہ
حالت دل پر اترتی ہے۔ میں کوشش میں ہوں اور دعا میں ہوں کہ وہ حالت آپ کے لئے پیدا ہوا اور
امید رکھتا ہوں کہ کسی وقت وہ حالت پیدا ہو جائے گی اور میں نے آپ کی سبکدوشی کیلئے کئی دعائیں
کی ہیں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ خالی نہ جائیں گی ۔ جس قدر آپ کے لئے حصہ تکالیف اور تلخیوں کا
مقدر ہے اُس کا چکھنا ضروری ہے۔ بعد اس کے یکدفعہ آپ دیکھیں گے کہ نہ وہ مشکلات ہیں اور نہ
وہ دل کی حالت ہے ۔ اعمال صالحہ جو شرط دخول جنت ہیں دو قسم کے ہیں ۔ اوّل وہ تکلیفات شرعیہ جو
شریعتِ نبویہ میں بیان فرمائی گئی ہیں اور اگر کوئی ان کے ادا کرنے میں قاصر رہے یا بعض احکام کی
بجا آوری میں قصور ہو جائے اور وہ نجات پانے کے پورے نمبر نہ لے سکے تو عنایت الہیہ نے ایک
دوسری قسم بطور تتمہ اور تکملہ شریعت کے اُس کے لئے مقرر کر دی ہے اور وہ یہ کہ اُس پر کسی قدر
مصائب ڈالی جاتی ہیں اور اُس کو مشکلات میں پھنسایا جاتا ہے اور جس قدر کامیابی کے دروازے
اُس کی نگہ میں ہیں سب کے سب بند کر دئے جاتے ہیں ۔ تب وہ تڑپتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ شاید
میری زندگی کا یہ آخری وقت ہے اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ اور مکروہات بھی اور کئی جسمانی عوارض
بھی اُس کی جان کو تحلیل کرتے ہیں ۔ تب خدا کے کرم اور فضل اور عنایت کا وقت آ جاتا ہے اور
در دانگیز دعا ئیں اُس قفل کے لئے بطور کنجی کے ہو جاتی ہیں۔ معرفت زیادہ کرنے اور نجات دینے کیلئے
حی خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے۔ (عرفانی)
یہ خدائی کام ہیں ۔ مدت ہوئی ایک شخص کے لئے مجھے انہی صفات الہیہ کے متعلق یہ الہام ہوا تھا۔
قادر ہے
وہ
بار گاہ ٹوٹا کام بناوے
بنا بنایا توڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے
ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ جب قیامت کے دن اہل مصائب کو بڑے بڑے اجر ملیں گے تو
جن لوگوں نے دنیا میں کوئی مصیبت نہیں دیکھی وہ کہیں گے کہ کاش ہمارا تمام جسم دنیا میں قینچیوں سے
کا ٹا جا تا تا آج ہمیں بھی اجر ملتا ۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ از مرتب: جیسا کہ دیگر متعدد خطوط سے ظاہر ہے ریاستی حقوق کے بارہ میں ابتلا اواخر
۱۹۰۴ء میں شروع ہوا ۔۱۳ نومبر ۱۹۰۶ ء کو اس بارہ میں حضور کو الہام ہوا ۔ اے سیف ! اپنا رخ
اس طرف پھیر لے اور ۱۶ فروری ۱۹۰۸ء کے حضرت نواب صاحب کے مرقومہ خط سے معلوم ہوتا
ہے کہ چند دن قبل اس بارہ میں اُن کو اور ان کے بھائیوں کو کامیابی ہوئی تھی ۔ حضور کے مکتوب ہذا کی
اندرونی شہادت واضح ہے کہ اس کی تحریر تک ۱۳ نومبر ۰۶ ء والا الہام نہ ہوا تھا ورنہ دیگر نصائح کے
ساتھ حضور تسلی کی خاطر اس امر کا اشارہ ہی ذکر فرما دیتے بلکہ اس الہام کے ہو جانے کے بعد طبعاً
حضرت نواب صاحب کا کرب و قلق کم ہو جاتا۔ سو جب ۱۳ نومبر ۱۹۰۶ء کی تاریخ ہی ابھی نہیں
آئی تھی تو دو دن بعد (۵) ارنومبر ) کے الہام قادر ہے وہ بارگاہ ۔۔۔۔ الخ‘ کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔
وو
1۔۔۔۔۔۔۔
ظاہر ہے کہ ۱۵ رنومبر ۱۹۰۶ ء والا الہام یہاں مراد نہیں ۔ اس پر مزیداندرونی شہادات بھی ہیں
ایک تو یہ کہ قادر ہے والے الہام کے متعلق حضور تحریر فرماتے ہیں کہ ” مدت قبل کا ہے جو یہاں
صادق نہیں آتی ۔ دوسرے اسے ایک معین شخص کے لئے قرار دیتے ہیں جب کہ اس اور دیگر الہامات
کے ساتھ مرقوم ہے اصل میں یہ ہر سہ الہام پیشگوئیاں ہیں خواہ ایک شخص کیلئے ہوں اور خواہ تین جدا
شخصوں کے حق میں ہوں“ ۔ ( بدر جلد ۲ صفحہ ۴۷ و الحکم جلده اصفحه ۳۹ )
تیسرے ۱۵ نومبر ۱۹۰۶ ء والے الہام کی عبارت یہ ہے :۔
قادر ہے وہ بارگاہ جوٹوٹا کام بناوے اور مکتوب زیر بحث میں ” جو“ کا لفظ موجود نہیں ۔ ان
شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دونوں الہاموں میں سے مدت ہے مدت قبل یعنی ۲۱ دسمبر ۱۸۹۸ء کا الہام
مراد ہے جو معین طور پر حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی کے لئے ہوا تھا اور اس میں ” جو کا
لفظ بھی موجود نہیں ۔ سو یہ مکتوب زیر بحث اواخر ۱۹۰۴ء سے ۱۳ نومبر ۱۹۰۶ء تک کے عرصہ کا ہے۔
میرا اندازہ ہے کہ اس عرصہ کے آخری حصہ کا ہے جب کہ ریاست کے پولیٹکل ایجنٹ اور
لیفٹیننٹ گورنر پنجاب کی طرف سے مایوسی ہوئی اور معاملہ وائسرائے تک پہنچایا گیا۔ چنانچہ وہاں
کامیابی ہوئی ۔ اس معاملہ کے متعلق مکتوب ۹۴ کتاب ہذا ہے ۔
☆☆☆