مکتوب نمبر ۸۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۸۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط مجھ کو ملا جو بہت غمناک دل کے ساتھ پڑھا گیا کل مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک
الہام مندرجہ ذیل الفاظ میں یا کسی قدر تغیر لفظ سے ہوا تھا کہ کئی آفتیں اور مصیبتیں ہم پر نازل ہو گئی
ہیں ۔ میں تمام دن اس الہام کے بعد عمگین رہا کہ یہ کیا بھید ہے۔ آج خط پڑھنے کے بعد معلوم ہوا
کہ یہ آپ کا پیغام خدا تعالیٰ نے پہنچایا تھا۔ میں اس میں خاص توجہ سے دعا کروں گا اور میں امید رکھتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ یہ بلا ٹال دے گا۔ وہی احکم الحاکمین ہے اور ہر یک امر اس کے اختیار میں
ہے آپ اس میں بے صبری نہ کریں اور نہایت نرمی سے کام لیں ۔ اصل حکم خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں
ہے ۔ یہ دنیا ایک عجیب مقام ہے کہ ایک دن ایک شخص ایک کے ہاتھ سے روتا ہے اور دوسرے دن
وہی ظالم مصیبت میں گرفتار ہو کر رونا شروع کر دیتا ہے ۔ پس آپ بار بار یہ عذر پیش نہ کریں کہ
جا گیر سے دست بردار ہوتے ہیں بلکہ سب کچھ قبول کر لیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتلا ہے۔
ہاں قادیان میں رہنے کے بارے میں نرمی سے عذر کرنا چاہئے اور ہو سکتا ہے کہ آپ عذر کر دیں کہ
مالیر کوٹلہ میں میری حالت صحت اچھی نہیں رہتی کیونکہ صحت جیسا کہ صحت جسمانی ہے روحانی بھی ہے اور
روحانی صحت کے خیال سے کسی طرح آپ کے لئے کوٹلہ کی سکونت مفید نہیں ہے لیکن پھر بھی اگر تنگ
کریں تو سکونت کو اس شرط سے قبول کریں کہ اس وقت تک رہوں گا جب تک اس جگہ کا قیام میری صحت
کے مخالف نہ ہو۔ یہ تو تمام ظاہری باتیں ہیں مگر میں امید رکھتا ہوں کہ میری دعا پر ضرور خدا تعالیٰ کوئی راہ
آپ کے لئے نکال دے گا ۔ بالفعل آپ کو قضا وقد ر الہی پر سر تسلیم خم کرنا چاہئے اور یہ نہ سمجھیں کہ انسان
ہے
کی طرف سے یہ ایک ابتلا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک ابتلا ہے جیسا کہ وہ فرماتا
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ
وَالثَّمَرَاتِ، اور میں آپ کو جھوٹی تسلی نہیں دیتا بلکہ میں آج ہی بہت توجہ سے آپ کے لئے دعا
ا البقرة : ۱۵۶
کروں گا اور امید رکھتا ہوں کہ آخر دعاؤں کے بعد کوئی راہ آپ کے لئے نکل آئے گی ۔ بالفعل نرمی
اور صبر اور رضا بقضا سے کام لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا
أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُون ، اور یہ بات ضروری ہے کہ آپ
دوسرے بھائیوں کے جوشوں کی پیروی نہ کریں کیونکہ کہ ان کی زندگی غافلانہ ہے اور وہ نہیں جانتے
کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی ابتلا آیا کرتے ہیں ۔ جب دیکھیں کہ ہر ایک راہ بند ہے اور سیدھی
بات بھی الٹی ہوئی جاتی ہے۔ تب لازم ہے کہ فی الفور عبودیت کا جامہ پہن لیں اور سمجھ لیں کہ
خدا تعالیٰ کی آزمائش ہے۔ عزت خدا کے ہاتھ میں ہے میں دنیا داری طریقوں کی عزت کو پسند نہیں
کرتا۔ میں تو اس میں بھی مضائقہ نہیں دیکھتا کہ نذریں دی جائیں اور رعایا کہلایا جائے ۔ دنیا کی ہستی
حباب کی طرح ہے۔ معلوم نہیں کہ کل کون زندہ ہوگا اور کون قبر میں جائے گا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جب واقعہ حدیبیہ کے وقت کفار مکہ سے صلح کرنے لگے تو صلح نامہ کے سر پر لکھا هــذا مـن مــحــمــد
رسول الله کفار مکہ نے کہا کہ رسول اللہ کا لفظ کاٹ دو ۔ اگر ہم آپ کو رسول جانتے تو اتنے
جھگڑے کیوں ہوتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو فرمایا کہ اچھا رسول اللہ کا لفظ
کاٹ دو“ حضرت علی نے نے عرض کیا کہ میں تو ہرگز ہ میں تو ہر گز نہیں کاٹوں گا ۔ تب آپ نے اپنے ہاتھ سے کاٹ
دیا۔ پھر وہی لوگ تھے جو فتح مکہ کے بعد ایمان لائے ۔ ہر یک بات وقت پر موقوف ہے ۔ ( ب )
نوٹ از مرتب: اس مکتوب کے پہلے صفحہ پر حضور کی ایک مہر بھی ثبت ہے جو مجھ سے پڑھی نہیں
گئی ۔ بدر جلد ۲ نمبر ۲۲ و الحکم جلد نمبر ۱۹ میں مرقوم ہے ۔ (۲) آفتوں اور مصیبتوں کے دن ہیں“
ایک دوست کا ذکر تھا جس پر بہت سے دنیاوی مشکلات گر رہے ہیں ۔ فرمایا ” یہ الہام اس کے متعلق
معلوم ہوتا ہے اور اس الہام کی تاریخ ۲۷ رمئی ۱۹۰۶ ء درج ہے ۔ گویا کہ یہ مکتوب ۲۸ رمئی ۱۹۰۶ء
کا ہے۔
البقرة: ۱۵۶ ۱۵۷