مکتوب نمبر ۸۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۸۷ دستی
جلد دوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
رات مجھے مولوی صاحب نے خبر دی کہ آپ کی طبیعت بہت بیمار تھی ۔ تب میں نماز میں آپ
کے لئے دعا کرتا رہا۔ چند روز ایک دینی کام کے لئے اس قدر مجھے مشغولی رہی کہ تین راتیں میں
جاگتا رہا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفا بخشے ۔ میں دعا میں مشغول ہوں اور بیماری مومن کے لئے کفارہ گناہ
ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے آمین ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ :۔ یہ مکتوب حضرت نواب صاحب قبلہ کے ایک خط کے جواب میں ہے
جو حسب ذیل ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم
مجھ کو اس دفعہ نزلہ کچھ عجیب طرح کا ہوا ہے ۔ بالکل بخار کی سی کیفیت رہتی ہے۔ پہلے زکام
ہوا۔ اس میں سوزش تو کسی قدر کم تھی مگر ضعف اس میں بھی تھا۔ سر میں غبار ۔ اس سے ذرا افاقہ
ہوا، میں نے سمجھا کہ اب آرام ہو گیا ۔ مگر اسی روز کھانسی ہو گئی ۔ اب سینہ میں جس طرح چُھری سے
۔ ۔
۔
کھر چتے ہیں اس طرح خراش ہو رہی ہے اور سر میں ، بدن میں کسل ۔ کمر میں درد ہو گیا ۔ چونکہ قبض چھتے ہیں اس ہورہی ہے اور سر میں، میں کمر میں درد ہوگیا۔ چونکہ فیض
بھی رہتی ہے۔ اس لئے سر میں غبار رہتا ہے ۔ کل ذرا طبیعت بحال ہوئی تھی مگر آج کچھ باقی ۔
استدعائے دعا ۔ ( راقم محمد علی خاں )