مکتوب نمبر ۹۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۹۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالی ۔ السلام علیکم
جلد دوم
مقبرہ بہشتی میں قبروں کی بُری حالت ہے ایک تو قبروں میں نالیوں کی وجہ سے سیلاب ویسے ہی
رہتا ہے اور یہ نالیاں درختوں کے لئے ضروری ہیں پھر اس پر یہ زیادہ ہے۔ پانی جو آیا کرتا ہے اس
کی سطح سے یہ قبریں کوئی دوفٹ نیچی ہیں ۔ اب معمولی آب پاشی ہے اور ان بارشوں سے اکثر قبریں
دب جاتی ہیں ۔ پہلے صاحب نور اور غوثاں کی قبریں دب گئی تھیں ان کو میں ( نے ) درست کرا دیا
تھا۔ اب پھر یہ قبریں دب گئی ہیں اور یہ پانی صاف نظر آتا ہے کہ نالیوں کے ذریعہ گیا ہے۔ پس اس
کے متعلق کوئی ایسی تجویز تو میر صاحب فرمائیں گے کہ جس سے روز کے قبروں (کے) دینے کا
اندیشہ جاتا رہے مگر میرا مطلب اس وقت اس عریضہ سے یہ ہے کہ ابھی تو معمولی بارش سے یہ قبریں نا
دبی ہیں پھر معلوم نہیں کوئی رو آ گیا تو کیا حالت ہوگی ۔
اس لئے نہایت ادب سے عرض ہے کہ اگر حضور حکم دیں تو میں اپنے گھر کے لوگوں کی قبر کو پختہ کر
دوں اور ایک ( دو ) دوسری قبریں بھی یا ( جیسا ) حضور حکم دیں ویسا کیا جائے ۔
( راقم محمد علی خاں )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میرے نزدیک اندیشہ کی وجہ سے کہ تا سیلاب کے صدمہ کی وجہ
سے نقصان ( نہ ہو ) پختہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں معلوم ہوتا کیونکہ انما الاعمال بالنیات باقی
رہے مخالف لوگوں کے اعتراضات تو وہ تو کسی طرح کم نہیں ہو سکتے ۔ والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ ( ب )
نوٹ از مرتب : (۱) دونوں مکتوبات میں خطوط وحدانی کے الفاظ خاکسار مؤلف کی طرف سے
ہیں ۔ (۲) دونوں مکتوبات کی تاریخ کی تعیین ذیل کے امور سے ہوتی ہے ۔
( الف ) تاریخ وفات غوثال ۲۳ رستمبر ۱۹۰۶ ء ، صاحب نور صاح ، حب نور صاحب ۲۰ اکتوبر ۱۹۰۶ء اور
ے بخاری کتاب بدء الوحی

اہلیہ صاحبہ حضرت نواب صاحب ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۶ ء ہے ۔ ( ب ) موسم برسات یہاں جون سے
ستمبر تک ہوتا ہے۔ اور مکتوب میں معمولی بارش ہونے کا ذکر ہے اور ۱۹۰۶ء میں ان مرحومین کی
وفات سے پہلے یہ موسم گزر چکا تھا اور ۱۹۰۸ء میں حضور نے ۲۷ را پریل کو سفر لا نے ۲۷ را پریل کو سفر لا ہور اور وہاں اگلے ماہ
سفر آخرت اختیار کیا ۔ گویا کہ اس سال میں موسم برسات شروع بھی نہیں ہوا تھا ۔ ( ج ) ایک دفعہ
پہلے یہ قبریں بارش سے دب چکی تھیں اور درست کرائی گئیں تھیں اور اب موسم برسات کی ابتداء تھی
ان تمام امور سے معلوم ہوتا ہے کہ موسم برسات ۱۹۰۷ ء یا برسات دسمبر ۱۹۰۷ ء یا اوائل ۱۹۰۸ء کا یہ
مکتوب ہے۔ موسم سرما میں دسمبر یا جنوری میں بھی بارش ہوتی ہے۔ قابل ترجیح یہ امر معلوم ہوتا ہے کہ
پہلی بار نئی نئی قبریں دسمبر ۱۹۰۶ ء یا جنوری ۱۹۰۷ء میں بارش سے دب گئی ہوں گی اور دوبارہ
موسم برسات ۱۹۰۷ء کی ابتداء میں دب گئیں ۔ واللہ اعلم

آج 10 میں سے 10 باقی