مکتوب نمبر ۹۷

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۹۷
مکتوب ہذا منجانب نواب صاحب بنام حضرت اقدس ہے ۔
حضور نے جواباً تحریر فرمایا :
☆
ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ آپ کو اجازت ہے آپ چلے جائیں ۔ نور محمد بے شک اس
وقت تک رہے صرف اس قدر کام کر دیا کرے کہ پانچ چار روٹیوں کے لئے جو پھلکے پکاتا ہے وہیں
آٹا لے جائے اور پکا کر بھیج دے اور لال ٹینوں میں تیل ڈال دیا کرے اور رتھ تو آپ کا مال ہے
جب چاہیں لے جائیں اور میں اب ایک مدت سے ہر یک نماز میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور
کل میں نے سنا ہے کہ میری لڑکی مبارکہ کے ( لئے ) آپ کی طرف سے پیغام آیا تھا۔ اس میں
ابھی دو مشکلات ہیں ۔ (۱) ایک یہ کہ ابھی وہ صرف گیارہ سال عمر پورے کر چکی ہے اور پیدائش
میں سے بہت ضعیف البنیان اور کمزور ہے ۔ کھانسی ریزش تو ساتھ لگی ہوئی ہے جب تک کہ پندرہ
سال کی نہ ہو جائے کسی صورت میں شادی کے لائق نہیں اگر پہلے ہو تو اس کی عمر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
(۲) دوسرے نہایت خوفناک امر جو ہر وقت دل کو غمناک کرتا رہتا ہے ایک پیشگوئی ہے جو چند دفعہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو چکی ہے میں نے بجز گھر کے لوگوں کے کسی پر اس کو ظاہر نہیں کیا۔ اس
پیشگوئی کے ایک حصہ کا حادثہ ہم میں اور آپ میں مشترک ہے۔ بہت دعا کرتا ہوں کہ خدا اس کو ٹال
دے اور دوسرے حصہ کا حادثہ خاص ہم سے اور ہمارے گھر کے کسی شخص سے متعلق ہے ۔ یہ بھی الہام
کسی حصہ کی نسبت ہے کہ ۲۷ / تاریخ کو وہ واقعہ ہوگا۔ نہیں معلوم کس مہینہ کی تاریخ اور کونسا سن ہے ۔
اخبار میں میں نے چھپوا دیا ہے اور آپ کو معلوم ہوگا کہ شاید ایک مہینہ کے قریب ہو گیا کہ میں نے
ایک الہام اخبار میں صرف اشارہ کے طور پر چھپوایا تھا جس کی یہ عبارت تھی کہ ایک نہایت چھپی ہوئی
خبر پیش کرتا ہوں ۔ دراصل وہ خبر انہی حوادث کے متعلق ہے۔ یہ بھی دیکھا کہ گھر میں ہمارے ایک
بکرا ذبح کیا ہوا کھال اتاری ہوئی ایک جگہ لٹک رہا ہے ۔ پھر دیکھا کہ ایک ران لٹک رہی ہے۔ یہ
خطوط وحدانی والا لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہے ۔
ے خالی جگہ پر مرتب سے دو لفظ پڑھے نہیں گئے غالبا شروع سے ہیں ۔

سب بعض موتوں کی طرف اشارات ہیں ۔ میں دعا کر رہا ہوں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
نوٹ : اس خط کا جواب میں نے یہ دیا تھا کہ جو کچھ حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے درست اور
قبول و منظور اور انتظار ممکن ۔ ( محمد علی خاں )
نوٹ از مرتب : (۱) رؤیا کہ ایک ران لٹک رہی ہے۔ غیر مطبوعہ ہے اور خاکسار کو پہلی بار
صرف اس کی اشاعت کی سعادت حاصل ہوئی ۔ فالحمد اللہ علی ذالک ۔ (۲) ۱۹۰۷ ء کا رویا بدر و الحکم
میں اس قد ر شائع ہوا ایک گوسفند مسلوخ دیکھا، لیکن مکتوب ہذا میں زیادہ تفصیل ہے (۳) الہام و
رؤیا اس مکتوب میں ۱۹۰۷ء کے درج ہیں ۔ نواب صاحب کے خط سے جلسہ سالانہ کا قرب اور ۲۷؎
سے ایک ہفتہ قبل ان کے اجازت طلب کرنے کا علم ہوتا ہے ۔ گویا کہ یہ مکتوب ۲۰ دسمبر ۱۹۰۷ ء کا
ہے یہ خیال نہ کیا جائے کہ مسلوخ گوسپند والی رویا صاحبزادہ مبارک احمد صاحب کی وفات
(۶ استمبر ۱۹۰۷ء) سے پوری ہو گئی جیسا کہ الحکم بابت ۷ ارستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ب کالم ۲ اور بابت
۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۶ کالم ۲ اور بدر بابت ۱۹ / جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۵ کالم ۳ میں لکھا گیا ہے ( اور یہ
بھی درج ہے کہ یہ رویا حضرت نے تین اشخاص کو سنائی تھی جن میں سے ایک حضرت نواب صاحب
تھے ) کیوں کہ صاحبزادہ صاحب کی وفات کے بعد حضور مکتوب ہذا میں اس رؤیا کا ذکر فرماتے ہیں
کہ گویا کہ ابھی پوری نہیں ہوئی اور اس رؤیا کے متعلق اس امر کا علم صرف نواب صاحب اور حضور کے
ان مکتوبات سے ہوتا ہے۔ نیز تذکرہ میں اس رؤیا کی تاریخ ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء سے قبل لکھی گئی
ہے ۔ حوالہ جات مذکورہ سے ظاہر ہے کہ یہ ۳۱ اکتو بر نہیں بلکہ اس کی تاریخ ڈیڑھ ماہ قبل درج ہونی
چاہئے ۔ یعنی ۱۶ استمبر ۱۹۰۷ء سے قبل ۔
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆

آج 10 میں سے 10 باقی