مکتوب نمبر ۶

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الہام سے تصدیق فرمائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور فضل سے مکروہات سے بچاوے اور آپ
کے ساتھ ہو۔ میں عنقریب ایک کتاب منن الرحمن نام شائع کرنے والا ہوں ۔ شاید کل اس کے
کاغذ کے لئے لاہور میں آدمی بھیج دوں ۔ اس میں یہ بیان ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر کیا کیا فضل کئے
اور قرآن کریم کی بعض آیتوں کی تفصیل ہوگی ۔ غالباً عربی زبان میں معہ ترجمہ ہوگی ۔ باقی خیریت
ہے ۔ والسلام ۔ از طرف مجھی اخویم مولوی حکیم نوردین صاحب السلام علیکم معلوم کریں۔
۱۷ مارچ ۱۸۹۵ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۶
خاکسار
مرز ا غلام احمد
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ نقد مرسلہ آئمکرم مجھ کو مل گیا خدا تعالیٰ متواتر خدمات کے
عوض میں آپ کو متواتر اپنے فضل اور جزا سے خوش کرے آمین ثم آمین ۔ کتاب تریاق القلوب چھپ
رہی ہے، ابھی میں نہیں کہہ سکتا کہ کب ختم ہو ۔ شاید اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو دو ہفتہ تک ختم ہو جائے ۔ یہ
آپ پ کے حصہ میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کہ مشکلات میں آپ کی طرف سے مدد پہنچتی ہے اس ملک
میں سخت قحط ہو گیا ہے ۔ اور اب تک بارش نہیں ہوئی اور اب کی دفعہ ابتلا کا سخت اندیشہ ہے کیونکہ
ہمارے سلسلہ کے اخراجات کا یہ حال ہے کہ علاوہ اور خرچوں کے دوسو روپیہ ماہوار کا آٹا ہی آتا
ہے ۔ اب میں خیال کرتا ہوں اور پانچ سو روپیہ کا آئے گا اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک چلے گا اور
دوسرے اخراجات بھی مہمان داری کے ہوتے ہیں وہ بھی اس کے قریب قریب ہیں ۔ چنانچہ ایندھن
یعنی جلانے کی لکڑی وغیرہ غلہ کی طرح کمیاب ہو گئی ہیں اور ایسی کمیاب ہے کہ شاید اب کی دفعہ ڈیڑھ
سو یا دو سو روپیہ ماہوار اسی کا خرچ ہو۔ میں ڈرتا ہوں کہ وہی وقت نہ آگیا ہو جو کہ احادیث میں پایا نہ
جاتا ہے کہ ایک دفعہ مسیح موعود اور اس کی جماعت پر قحط کا سخت اثر ہوگا سو حیرت ہے کہ کیا کیا جائے ۔
اگر دعا کے لئے وقت ملے تو دعا کروں ابھی تک ہماری جماعت میں سے اہل استطاعت میں سے

ایک آپ ہیں جو حتی الوسع اپنی خدمات میں تعہد رکھتے ہیں اور دوسرے لوگ یا تو نادار ہیں یا سچا ایمان
ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن ہمارے مرنے کے بعد بہت سے لوگ پیدا ہو جائیں گے کہ کہیں
گے کہ اگر وہ وقت پاتے تو تمام مال اور جان سے قربان ہو جاتے مگر وہ بھی اس بیان میں جھوٹے
ہوں گے۔ کیونکہ اگر وہ بھی اس زمانے کو پاتے تو وہ بھی ایسے ہی ہو جاتے ۔ اللہ تعالیٰ ان میں سچا
ایمان بخشے ۔ خدا کے مامور جو آسمان سے آتے ہیں وہ اپنی جماعت کے ساتھ خرید اور فروخت کا سا
معاملہ رکھتے ہیں ۔ لوگوں سے ان کا چند روزہ مال لیتے ہیں اور جاودانی مال کا ان کو وارث بناتے ہیں
میں چاہتا ہوں کہ مشکلات کے وقت میں ایک اشتہار شائع کروں تا ہر ایک صادق کو ثواب کا موقع
ملے اور اس میں کھلے کھلے طور پر آپ کا ذکر آپ کا ذکر بھی کر دوں کیونکہ اب سخت ضرورت کا سامنا ہے اور
ہمارے سید و مولی پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ضرورتوں کے وقت جب ایسا کرتے تھے تو صحابہ
دل و جان سے اس راہ میں قربان تھے ، جو کچھ گھروں میں ہوتا تھا تمام آگے رکھ دیتے تھے ۔ غرض اسی
طرح کا اشتہار ہوگا ۔ والسلام
۲۶ رستمبر ۱۸۹۵ء
خاکسار
مرزا غلام احمد
تشحید الا ذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۷، ۳۸

آج 10 میں سے 10 باقی