مکتوب نمبر ۱۵

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۵
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ۔
بذریعہ تار مرسلہ آنمکرم بخیر و عافیت پہنچا معلوم ہوا ۔ الحمد لله علی ذالک امید کہ حالات
خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ اس جگہ بفضلہ ربی خیریت ہے۔ اخویم سیٹھ صالح
محمد صاحب و مولوی سلطان محمود صاحب و دیگر احباب السلام علیکم ۔ خاکسار
۲ فروری ۱۸۹۷ء
مرزاغلام احمد عفی عنہ
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوب نمبر ۱۶
مخدومی مکرمی اخویم سراپا محبت و اخلاص حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
اس وقت ۲۴ مارچ ۹۷ء میں مبلغ سور و پیہ بذریعہ تار مرسلہ آن مخدوم مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ
کو اس لیہی ہمدردی اور خدمت کے اپنے پاس سے اپنے لطف و احسان سے جزا بخشے اور اس
دار الفتن میں تمام مکروہات سے بچاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید ہے کہ لیکھرام پشاوری کے متعلق
دونوں قسم کے دو ورقہ اور ورقہ اشتہار پہنچ گئے ہوں گے اور دو رسالہ لکھے جا رہے ہیں ۔ جس وقت
تیار ہوں گے انشاء اللہ خدمت میں بھیج دئے جائیں گے ۔ تمام احباب کی خدمت میں السلام علیکم ۔
۲۵ مارچ ۱۸۹۷ء
خاکسار
مرز ا غلام احمد
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی