مکتوب نمبر ۱۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۷
مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔
کل کی ڈاک میں ایک نہایت عمدہ ریشمی تھان اطلس مرسلہ آنمکرم بذریعہ پارسل ڈاک مجھ کو
ملا ۔ خدا تعالیٰ متواتر اور متوالی خدمات کا دونوں جہان میں آپ کو ثواب بخشے اور آپ پر راضی ہو اور ا
اس بے ثبات دنیا کی مکروہات سے امن میں رکھے۔ آمین ثم آمین ۔ یہ عاجز بفضلہ تعالی بخیر و عافیت
ہے اور تمام احباب اور اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب بخیر و عافیت ہیں ۔ اس جگہ کے احباب کی
خدمت میں السلام علیکم ۔
۲۱ / رمضان المبارک ۱۳۱۲ھ
☆
مکتوب نمبر ۱۸
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں مکرم مجھ کو پہنچا جزاكم الله خير الجزاء و
احسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ اس جگہ ہندوؤں کے ہر روزہ مقابلہ سے نہایت کم فرصتی رہتی
ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی فضل و کرم سے کوئی نشان دکھانے والا ہے۔ امید کہ آئمکرم اپنی
خیر و عافیت اور تمام عزیزوں کی خیر و عافیت سے مطمئن فرماتے رہیں ۔ بخدمت مجھی سیٹھ صالح محمد
صاحب السلام علیکم ۔ جو آپ نے کپڑے اور کڑے لڑکی کے لئے بھیجے تھے وہ سب پہنچ گئے ہیں ۔ باقی
خیریت ہے۔ والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ