مکتوب نمبر ۲۵
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پہنچا۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو ان کی خدمات کا اجر بخشے آمین ثم آمین ۔ امید کہ حالات خیریت آیات کاا
سے مطلع فرماتے رہیں گے اور قبل روانگی مجھے اطلاع بخشیں کہ فلاں تاریخ تک اس طرف سفر
کرنے کا ارادہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک غم سے نجات بخشے اور کامیابی عطا فر ماوے اور بلاؤں
سے محفوظ رکھے بفضلہ و کرمہ ۔ آمین ثم آمین ۔
۹ راکتو بر ۱۸۹۷ء
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۲۵
محبی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
کل کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ بذریعہ تار مرسلہ آئمکرم مجھ کو ملا جَزَاكُمُ اللهُ خَيْراً
واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور مکروہات دنیا و آخرت سے
بچاوے اور اپنی محبت سے بہرہ وافرہ بخشے آمین ثم آمین ۔ اس جگہ چند کتا بیں بڑی سرگرمی سے چھپ
رہی ہیں ۔ امید کہ دو تین ہفتہ تک بعض کتابیں چھپ جائیں گی ۔ تب آنمکرم کی خدمت میں بھی مرسل
ہوں گی ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح خیریت ہے تمام احباب اور دوستوں کو السلام علیکم ۔
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۷ء
خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔