مکتوب نمبر ۳۶

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۳۶
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ میری طبیعت بفضلہ تعالی به نسبت سابق اب بہتر ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى
ذلک ۔ میں اکثر اوقات بلکہ کل نمازوں میں آپ کے رفع ہجوم غموم اور حاجت براری کے لئے
دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے آپ کو گرداب غموم سے بچا دے گا
اور میں جانتا ہوں کہ جس قدر گھبراہٹ کو کم کیا گیا ہے وہ بھی دعاؤں کا اثر ہے ۔ امید کہ ہمیشہ
حالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ بخدمت
اخویم صاحبزادہ احمد عبدالرحمن صاحب اور اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب او را خویم مولوی سلطان
محمود صاحب کو السلام علیکم ۔
۹ را پریل ۱۸۹۸ء
راقم خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
از قادیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی