مکتوب نمبر ۴۶
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۴۶
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ میں یہ خط اس غرض سے رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں کہ میں آپ کے تردّدات اور
تفکرات اور حالت اضطراب سے غافل نہیں ہوں ہر روز رو باسمان ہوں کہ کب خدا تعالیٰ کے فضل
سے مشکل کشائی ہوتی ہے اور میرا یقین اور میرا ایمان ہے کہ خدا تعالیٰ نہایت رحیم اور کریم ہے وہ
ضرور دعا سنے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ زیادہ فکر کرنے سے اس قدر ثواب کو کم نہ کریں جو اس غم
کی حالت میں آپ کو ملے گا۔ میں عین دعا کے ساتھ اس خط کو روانہ کرتا ہوں اور خدا کے فضل
پر نظر ہے ۔
۱۵ جولائی ۱۸۹۸ء
والسلام
خاکسار
میرزا غلام احمد
از قادیان
آج 10 میں سے 10 باقی