مکتوب نمبر ۷۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۷۳
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آں مکرم اس سو روپیہ کے بعد جو پہلے آں مکرم بھیج چکے تھے مجھ کو پہنچا۔
اللہ جلشانہ بہت بہت جزائے خیر دنیا و آخرت میں آپ کو دے اور اپنے فضل وکرم سے بلاؤں سے
بچاوے آمین ثم آمین ۔ اب جیسا کہ آپ نے تحریر فرمایا تھا ۔ آپ کی تشریف آوری کی انتظار ہے
اللہ تعالی تمام تر خیریت و عافیت کے ساتھ آپ کو لاوے ۔ آمین ثم آمین - مـنـجـمـيــن اخباروں
کے ذریعہ بہت شور مچا رہے ہیں کہ ۱۳ نومبر ۱۸۹۹ء تک دنیا کا خاتمہ ہے یعنی اگر ستارہ کی زمین کے با دنیا
ساتھ ٹکر ہوگئی ۔ لیکن مجھے اب تک کچھ معلوم نہیں ہوا ۔ خدا تعالیٰ لوگوں کو توبہ کی توفیق دے۔ موسم کے
حالات رڈی ہیں ۔ پنجاب میں بارش نہیں ہوئی ۔ خریف اور ربیع دونوں سے زمینداروں کو نا اُمیدی
ہوگئی ۔ کلکتہ میں طاعون شروع ہو گیا۔ اخبار میں لکھا ہے کہ جناب نواب وائسرائے بہادر نے طاعون
کا ٹیکا لگوایا ہے ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۲۵ را گست ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
مرز ا غلام احمد
☆
تشحیذ الاذہان مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۱۲ ۱۱۳