مکتوب نمبر ۷۹

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۷۹
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ اس بات کے سننے سے بہت خوشی ہوئی کہ آپ عنقریب تشریف لانا چاہتے
ہیں ۔ اس مسرت کا اندازہ رت کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ اس نا پائیدار دنیا میں بڑا ہی خدا تعا خدا تعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہیئے کہ
جدائی کے بعد پھر ملاقات ہو۔ میں دن رات کوشش کر رہا ہوں کہ جلد تر کتاب تریاق القلوب کو ختم
کروں ۔ شاید ایک ماہ تک ختم ہو جائے ۔ اشتہار ۴ را کتوبر ۱۸۹۹ء آپ کی خدمت میں پہنچ گیا ہو گا ۔
جس میں ضمیمہ جلسہ الوداع بھی ہے ۔ خدا تعالیٰ اپنا فضل شامل حال رکھے اور جلد تر خیر و عافیت سے
آپ کو ملا دے ۔ نہایت خوشی بلکہ بے اندازہ خوشی ہوئی کہ آپ کے تشریف لانے کی بشارت سنی ۔
جزاكم الله خيراً ۔ والسلام
۱۸ اکتوبر ۱۸۹۹ء
مکتوب نمبر ۸۰
خاکسار
مرز ا غلام احمد
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا آپ بکلی مطمئن رہیں ۔ آپ کے لئے اس قدر دعا کی گئی ہے کہ جو دنیا میں
ایک بڑے خوش نصیب کے لئے ہو سکتی ہے ۔ خدا وند عز وجل غفور رحیم ہے۔ اس کی درگاہ سے بڑی
امیدیں ہیں لیکن ضرور ہے کہ درمیان میں کچھ تشویش لاحق حال ہو ۔ جب تک خدا تعالیٰ کا وہ مقرر
کردہ دن آجاوے اس لئے بڑے استقلال اور قوت اور مردانگی سے ایسی تشویش کا مقابلہ کرنا
چاہئے ۔ انسان دنیا طلبی کی حالت میں ضرور ہے کہ دل کا کمزور ہوتا ہے اور حقیقت میں جس قدر
خدا تعالیٰ پر ایمان کمزور ہوتا ہے اسی قدر دل کو مصائب پیش آمدہ کے صدمہ پہنچتا ہے اور اسی قدرنا
امیدی طاری ہوتی ہے۔ سو ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ آپ کے لئے خدا تعالیٰ نے مبشر الہام صادر فرمایا
تشحیذ الا ذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳۶ ، ۳۷

ہے اور خدا کا کلام غلطی میں جاتا۔ میرا یہ حال ہے کہ ایک دنیا۔ ہے اور خدا کا کلام غلط نہیں جاتا۔ میرا یہ حال ہے کہ اگر دنیا کے تمام بادشاہ متفق ہو کر ایک وعدہ کریں
تو میں اس وعدہ کو پھر یقینی نہیں سمجھتا کیونکہ ممکن ہے کہ قبل ایفائے وعدہ کے وہ لوگ مر جائیں اور اس
کے ایفا پر قادر نہ ہوسکیں ۔ وہ مجبور ہیں مگر خدا تعالیٰ ان تمام باتوں سے پاک ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ
خدا تعالیٰ کس راہ سے اور کس طور سے ان عموم سے آپ کو نجات دے گا اور نہ ابھی تک یہ معلوم ہے کہ
وہ وقت کب ہے لیکن کسی قدر مدت کی بات ہے ۔ خداوند قادر کی طرف سے یہ وعدہ ہے ۔ وَالْكَرِيمُ
إِذَا وَعَدَوَفَا اس لئے آپ جوانمردی سے اس ذوالجلال کے وعدے کے منتظر ر ہیں اور کسی کی بے
التفاتی پر کچھ بھی پرواہ نہ کریں جس طرح بارش نا معلوم آتی ہے۔ نہیں معلوم ہوتا کہ کب بادل ہوگا
اور کب مینہ برسے گا۔ اسی طرح خدا کا فضل بھی چور کی طرح آتا ہے۔ پورے استقلال
اور استقامت سے منتظر رہنا چاہئے بلکہ بہت خوش رہنا چاہئے کہ خدا کا وعدہ ہے نہ انسان کا۔
اگر آپ دیکھیں کہ میں آگ میں پڑ گیا ہوں یا پڑتا ہوں تب بھی آپ خوش رہیں کیونکہ جس نے یہ
آگ پیدا کی ہے وہ ایک دم میں اس کو بجھا سکتا ہے ۔ دنیا میں میں اس بات کو خوب سمجھتا ہوں کہ کیونکر
وہ ہمارا خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اس لئے میں آگ میں بھی پڑ کر اس کو بہشت تصور کرتا ہوں ۔ تمام
دکھ اس بات سے ہوتے ہیں جب انسان نہیں جانتا کہ یہ تکلیفیں کیوں آتی ہیں؟ اور کیونکر دور ہو سکتی
ہیں؟ مگر جب خدا تعالیٰ کی آواز میں خبر دیتی ہیں کہ یہ تکلیفیں اس کی طرف سے ہیں اور اس کے
ارادے کے ساتھ معاً نیست و نابود ہو جاتی ہیں تو کیوں غم کیا جائے ۔ باقی خیریت ہے۔ اس وقت
قادیان کے چاروں طرف طاعون ہے قریباً دو کوس کے فاصلہ پر اور قادیان اس وقت ایک کشتی کی
طرح ہے جس کے اردگر دسخت طوفان ہے اور وہ دریا میں چل رہی ہو۔ ہر ایک ہفتہ میں شاید ہیں
ہزار کے قریب آدمی مر جاتا ہے خدا نے ان شکوک کو دور کر دیا کہ اس وقت عام طاعون پھیلے گی ۔
۳ را پریل ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
چلا اخبار الحکم ۲ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴

آج 10 میں سے 10 باقی