مکتوب نمبر ۸۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۸۱
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ سلم السلام ورحمۃ اللہ و برکات
مدت ہوئی آئمکرم کا کوئی خط میرے پاس نہیں پہنچا۔ نہایت ترڈ داور تفکر ہے۔ خدا تعالیٰ آفات
سے محفوظ رکھے ۔ اس طرف طاعون کا اس قدر زور ہے کہ نمونہ قیامت ہے۔ گرمی کے ایام میں بھی
زور چلا جاتا ہے۔ میں آپ کے لئے برابر دعا کر رہا ہوں ۔ خدا تعالی اپنے فضل و کرم سے آخر کار یہ ا
پریشانی دور کرے گا۔ مناسب ہے کہ آپ ارسال خطوط میں سستی نہ کریں کہ اس سے تفکر پیدا ہوتا
ہے ۔ خدا حافظ ہو چند روز سے میری طبیعت بعارضہ زحیر علیل ہے ۔ انشاء اللہ القدیر شفا ہو جائے گی ۔
۲۰ رمتی ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
☆
مکتوب نمبر ۸۲
میرزاغلام احمد از قادیان
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں کئی ہفتہ سے بیمار ہوں ۔ ابھی پوری صحت نہیں اس لئے اپنے ہاتھ
سے جواب نہیں لکھ سکا ۔ آپ کی ملاقات کا بڑا اشتیاق تھا مگر ہر ایک امرا اپنے وقت پر موقوف ہے۔
خدا تعالیٰ آپ کو تمام تفکرات سے رہائی بخشے ۔ آمین ۔ دعا برابر نماز میں کی جاتی ہے۔ باقی سب طرح
سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
میرزا غلام احمد
☆☆
تشخیذ الاذہان اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۳۶ ح تشحیذ الا ذہان اگست ۱۹۰۷ء صفحه ۳۵