مکتوب نمبر ۸۴
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
گفت معشوقم تو
بودستی
نه
آن
لیک کار
از
کار خیزد
در
جهان
سو خلاصہ تمام نصیحتوں کا یہی ہے کہ آپ وہ قوت ایمانی دکھلا دیں کہ اگر اس قدرا نقلاب اور انصاب
مصائب ہو کہ سر رکھنے کی جگہ باقی نہ رہے تب بھی افسردہ نہ ہوں ۔
زکار
بسته
میندیش
و
دل شکسته مدار
که آب چشمه حیوان درون تاریکی
ست
والسلام
۲۲ رمتی ۱۹۰۲ء
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۸۴
خاکسار
مرز اغلام احمد
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
اس جگہ سب خیریت ہے۔ دعا کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل پر امیدیں ہیں
چو
از
راه حکمت
به
بندد
درے
کشاید بفضل و کرم دیگری
کل کا نظارہ دیکھ کر میں خوش ہوا ۔ میرے مکان میں چار بلیاں رہتی ہیں ، ایک والدہ ہے اور تین اس
کی بیٹیاں وہ بھی جوان اور مضبوط ہیں ۔ کل کی دو پہر کے وقت میں میں اکیلا ادھر کے دالان میں بیٹھا
تھا کہ میرے دروازے کے آگے ایک چڑیا آکر بیٹھ گئی ، فی الفور بڑی بلی نے حملہ کیا اور اس چڑیا کا
سرمنہ میں پکڑ لیا۔ پھر دوسری بلی آئی اس نے وہ چڑیا پہلی بلی سے لے کر اپنے قبضہ میں کر لی اور اس
کا سرمنہ میں پکڑ لیا اور زمین پر ایسا رگڑا کہ میں وہ حالت مارے رحم کے دیکھ نہ سکا اور دوسری طرف
اخبار الحکم ۱۴ را پریل ۱۹۱۸ ء صفحه ۴
میں نے منہ کر لیا اور پھر جو میں نے دیکھا تو تیسری بلی نے اس چڑیا کا سر اپنے منہ میں لیا اور اس
وقت مجھے خیال آیا کہ غالبا سر کھایا گیا ۔ اتنے میں چوتھی بلی نے اس چڑیا کو لیا اور زمین میں اسے رگڑا
تب میں نے یقین کیا کہ چڑیا مر چکی اور سر کھا لیا گیا اور رگڑنے میں کئی دفعہ چڑیا زمین پر گر پڑی پھر
ایک بلی نے چاہا کہ اس چڑیا کے گوشت میں کچھ حصہ لے ۔ اس نے اس چڑیا کو کھانے کے لئے اپنی
طرف کھینچا شاید اس غرض سے کہ نصف پہلی بلی کے منہ میں رہے اور نصف آپ کھائے لیکن کسی سبب
سے وہ چڑیا دونوں کے منہ سے نکل کر زمین پر جا پڑی اور گرتے ہی پھر کر کے اڑ گئی۔ چاروں کے منہ سے نقل کرے
بلیاں پیچھے دوڑیں مگر پھر کیا ہو سکتا تھا وہ کسی درخت پر جا بیٹھی اور بلیاں خائب و خاسر واپس آئیں ۔
اس واقعہ کو دیکھ کر میرے دل کو بہت جوش آیا کہ اس طرح خدا تعالی دشمنوں کے ہاتھ سے چُھڑاتا
ہے۔ تب میں نے یہ خیال کر کے کہ یہ وقت بہت مقبول ہے ، آپ کے لئے بہت دیر تک دعا کی کہ
اے خدائے قادر ! جس طرح تو نے اس عاجز چڑیا کو چار خونی دشمنوں سے چھڑایا اسی طرح اپنے
عاجز بندہ عبدالرحمن کی جان بھی چھڑا ۔ آمین ۔ امید رکھتا ہوں کہ وہ دعا بھی خالی نہیں جائے گی ۔
۳۰ / جون ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
تشخیذ الاذہان اکتوبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۴۲