مکتوب نمبر ۸۷

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گی ۔ ایسا ہی وہ شخص جو یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ مجھے ضائع نہیں کرے گا وہ بلا شبہ ضائع نہیں ہوگا۔ غم
تب آتا ہے جب ایمان جاتا ہے۔ ایک تو بشریت کا غم ہے اس میں تو ایک حد تک انسا
ہے جب کہ کسی کی موت پر غم آتا ہے اس میں تو انبیاء بھی شریک ہوتے ہیں جب کہ حضرت یعقوب ، پر
یوسف کی جدائی میں چالیس برس تک روتے رہے ۔ وہ بشریت کا غم تھا ۔ مگر ایک ضعف ایمان کا غم
ہوتا ہے جیسا کہ کوئی نادان یہ غم کرے کہ اب میرا کیا حال ہوگا ، کیونکر مجھے روٹی اور کپڑا ملے گا۔ عیال
کا کیا حال ہوگا ۔ اس غم سے اگر انسان تو بہ نہ کرے تو کافر ہو جاتا ہے کیونکہ اپنے رازق کا منکر ہے ۔
دعا کا سلسلہ خوب سرگرمی سے جاری ہے۔ ہر ایک ساعت خدا تعالیٰ کے فضل کی امید ہے۔
ار جولائی ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
☆
میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
مکتوب نمبر ۸۷
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ مجھ کو اس بات سے بہت خوشی ہوئی کہ برخلاف طبیعت کچے دنیا داروں کے
جو ایک رنگ میں دہر یہ ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو استقامت بخشی ۔ یہ بڑی نعمت ہے بشرطیکہ
دوسرے لوازم اطاعت بھی ساتھ ہوں ۔ مجھے بہت کم اتفاق ہوا ہو گا کہ آپ کے امر میں میں نے کبھی
قسم کھائی ہو لیکن میں اس خدائے حتی وقیوم کی قسم کھاتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں
نے اس قدر آپ کے لئے دعائیں کی ہیں کہ اگر وہ ایک درخت خشک کے لئے کی جائیں تو وہ بھی سبز
ہو جائے اور ابھی میں تھکا نہیں ، جب تک وہ فرشتہ ظاہر نہ ہو کہ جو قضا و قدر کے امر کو ظاہر ہوتا ہوا
دکھلائی دیتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی میرے ساتھ یہ عادت ہے کہ جب دعا انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو آخر
الحکم ۷ رمئی ۱۹۱۸ ء صفحہ ۲

ایک فرشتہ نازل ہوتا ہے وہ اپنے ہاتھ سے اس روک کو توڑتا ہے تب بعد اس کے بلا توقف رحمت الہی
ظاہر ہو جاتی بلکہ قبل اس کے جو صبح ہو آثار رحمت نمودار ہونے لگتے ہیں ۔ سو میں اسی غرض سے دعا میں
مشغول ہوں ۔ آپ پر بھی لازم ہے کہ آپ دعاؤں پر دل سے ایمان لا کر ایسے خوش رہیں جیسا کہ
ایک شراب پینے والا عین نشہ کی حالت میں خوش ہوتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ۔ اور جو دہریہ کے رنگ
کے لوگ ہیں ان کی باتوں کے سننے سے پر ہیز کریں کیونکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے ہیں
مومن پر ضرور ابتلا آتا ہے اور کبھی کبھی ابتلا لمبا بھی ہو جاتا ہے مگر آخر کا ر رحمت الہی کی صبح نکلتی ہے اور
تمام غم کی تاریکی کو دور کر دیتی ہے لیکن جب فاسق یا کافر پر ابتلا آتا ہے تو وہ اس کی برداشت نہیں کر
سکتا ۔ کیونکہ اس کو خدا تعالیٰ پر ایمان نہیں ، صرف اسباب پر بھروسہ ہوتا ہے جب اسباب نابود ہو گئے
تب وہ بھی نابود ہونے کو تیار ہو جاتا ہے ۔ سو آپ کے لئے جو تخم ریزی ہے یہ ایسی نہیں کہ خالی جائے
صرف صبر درکار ہے ۔ اور سوءظن زہر قاتل ہے ۔ اگر زمین مدراس کی آپ کو تکلیف دہ معلوم ہوئی
آپ مع جميع قبایل قادیان میں آجائیں ۔ غرض اب آپ سے صبر اور استقامت کا مطالبہ ہے ۔ جب
پھر آپ کیلئے دن پھریں گے تو آپ ان دنوں کو یاد رکھیں گے اور ضرور دل میں حسرت کے حسرت کریں گے کہ
کاش میں نے جس قدر مصیبت پیش آمدہ پر صبر کیا اس سے زیادہ کرتا تب آپ کی معرفت بڑھ جائے
گی اور جس طرح دنیا دار کی جان صرف جمعیت ہوتی ہے یہ بات نہیں رہے گی بلکہ آپ کے اندر ایک
نئی روح آجائے گی کیونکہ میری دعاؤں کے لئے یہ بھی ایک چیز ہے۔ زیادہ خیریت ۔
۱۶ اگست ۱۹۰۲ء
والسلام حمله
خاکسار
مرزا غلام احمد
الحکم ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی