مکتوب نمبر ۹۰

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۹۰
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ الله و
عنایت نامہ پہنچا۔ الحمدل ا۔ الحمد للہ کہ آثار بہبودی ظاہر ہونے لگے ۔ سلسلہ دعا کا برابر جاری ہے ۔
سیٹھ دال جی صاحب نے جو مشک بھیجی ہے۔ خدا ان کو جزائے خیر دے۔ اصل بات یہ ہے کہ عمدہ
مشک ملتی ہی نہیں ۔ کبھی کبھی ہاتھ آتی ہے۔ سو یہ مشک بھی درمیانی درجہ کی ہے بہر حال خدا تعالیٰ اس
خدمت کا نیک پاداش ان کو عطا کرے آمین ۔ میں آپ کی طرف خط نہیں لکھ سکا کہ معلوم ہوا کہ وہ
مدراس میں نہیں ہیں ۔ آپ میری طرف سے السلام علیکم کہہ دیں ۔
۲۸ ستمبر ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆
مکتوب نمبر ۹۱
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج عنایت نامہ جس میں کچھ پریشانی حال اور ایک خواب درج تھی ، پہنچا۔ خواب گو یا اس
پریشانی کا جواب تھا۔ تعجب کہ اس قدر عمدہ خواہیں آپ کو ہوتی ہیں اور پھر بھی تفکرات دامن گیر
ہوتے ہیں ۔ یہ خواب آپ کے لئے بڑی ایک بشارت ہے کہ خدا تعالیٰ پھر آپ کو عزت اور مرتبت کی
سواری پر بٹھانے والا ہے اور ازروئے تعبیر کے جو اب مال ہے جو دشمن کے دست برد سے بچایا را جواب
جائے یا کوئی خزانہ جو مل جائے یا وفادار عورت ۔ اور میرے گھر میں سے جو آپ کو جواب دیا تھا تو اس
کی تعبیر دو ہو سکتی ہے۔ ایک یہ کہ ان کا نام نصرت جہاں بیگم اور یہ خدا کی نصرت کی طرف اشارہ ہے

اور دوسرے یہ اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ میری دعائیں آپ کو نصرت کا کام دیں گی ۔ ایسا ہی آپ کو
میر ناصر نواب صاحب نظر آئے اس میں بھی نصرت کا لفظ ہے اور میرا بیٹا بھی آپ کو نظر آنا بشارت
ہے کیونکہ دعا بجائے بیٹے کے ہوتی ہے گویا وہ دعا اول ایک ہندو کے پاس محبوس تھی یعنی اس کے ظہور
کا وقت نہیں آیا تھا اور اب وقت قریب ہے۔ غرض ہر ایک جز اس خواب کی بہت مبارک ہے ۔ آپ
کو چاہئے کہ مرد میدان اور پہلوان بن کر اب چند روز کی ابتلاؤں کو برداشت کر لیں ۔ انشاء اللہ
آسمان پر سے آپ کے لئے کوئی راہ نکل آئے گی اور حلوا پہنچ گیا ہے خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت
جزائے خیر دے کہ مدراس کا رزق قادیان پہنچا دیا ۔ حلوا بظاہر باعث شدت موسم گر ما خراب ہو گیا
اور اس پر وہ زنگ جیسا شیرینی پر چڑھ جاتا ہے ایسا چڑھ گیا تھا کہ شیرینی پھینکنے کے لائق معلوم ہوتی
ہے۔ بعض نے کہا اب قابل استعمال نہیں لیکن ایک خادمہ نے کہا کہ میں اس کو نئے سرے سے بنا
دیتی ہوں ۔ پھر خبر نہیں کہ اس نے کیا کیا ، ایسی عمدہ شیرینی بطور قرص بنالائی کہ نہایت لذیذ تھی ۔ اسی
وقت تمام اہل و عیال میں تقسیم کی گئی۔ چونکہ بھیجنے والوں نے محبت اور ارادت سے بھیجی تھی اس لئے خدا
نے شیرینی کو بگڑنے اور بیکار ہونے سے محفوظ رکھا ۔ خدا اُن کو جزائے خیر بخشے اور آپ کو جزائے خیر
بخشے آمین ۔ باقی سب طرح خیریت ہے۔ طاعون کا اس علاقہ میں پھر زور ہوتا جاتا ہے۔ کوہ کسولی پر
طاعون زور سے شروع ہو گئی ۔ بعض سرکاری خبروں سے معلوم ہوا کہ احاطہ بمبئی میں ہماری جماعت
دس ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہے اور پنجاب میں اونچاس ہزار ہماری جماعت ہے۔ ابھی سرکاری
کا غذات ہم کو نہیں ملے ۔ کوشش کی جاتی ہے کہ ان کی نقل مل جائے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی