حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحبؓ کے متعلق حضرت مسیح موعودؑ کی رائے

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رائے
حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب کی خود نوشت مختصر سی سوانح عمری کے بعد میں ان کلمات کا
اندراج بھی ضروری سمجھتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت سیٹھ صاحب کے متعلق
ایک موقعہ پر شائع فرمائے ۔ ایڈیٹر
اور وہ گروہ مخلص جو ہماری جماعت میں سے کاروبار تجارت میں مشغول ہے ان میں سے
ایک حبی فی اللہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس قابل تعریف ہیں اور انہوں نے بہت سے موقع
ثواب کے حاصل کئے ہیں ۔ وہ اس قدر پر جوش محبت ہیں کہ اتنی دور رہ کر پھر نزدیک ہیں اور ہمارے
سلسلہ کے لنگر خانہ کی بہت سی مدد کرتے ہیں اور ان کا صدق اور ان کی مسلسل خدمات جو محبت اور
اعتقاد اور یقین سے بھری ہوئی ہیں تمام جماعت کے ذی مقدرت لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہیں ۔
کیونکہ تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں ۔ وہ ایک سو روپیہ ماہواری بلا ناغہ بھیجتے ہیں اور آج تک کئی دفعہ پانسو
روپیہ تک یکمشت محض اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے بھیجتے رہے ہیں اور جو ایک سو روپیہ
ماہواری ہے وہ اس سے علاوہ ہے۔
ہ
اشتہار الانصار - ۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۰۹)
ایک ضروری یاد داشت
حضرت سیٹھ صاحب صدر انجمن احمد یہ کے ٹرسٹی تھے خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ
کو نامزد فرمایا تھا۔ صدر انجمن کے ان ممبروں کے ساتھ بھی (جو بعد میں خارج ہوئے اور
جنہوں نے خلافت حقہ سے غدر کیا ) اپنے اخلاص اور حسن ظن کی وجہ سے محبت رکھتے تھے۔ لیکن جب
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی وفات پر انہوں نے خلافت کے خلاف آواز اٹھائی اور سلسلہ حقہ
میں تفرقہ پیدا کرنا چاہا تو حضرت سیٹھ صاحب نے ان سے قطع تعلق کر لینا ضروری سمجھا ۔ بذریعہ تا را

آج 10 میں سے 10 باقی