مکتوب نمبر ۴۰
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکرمی ۔
مکتوب نمبر ۴۰ پوسٹ کارڈ
بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
پہلے اس جگہ امرتسر سے کتابوں کا آنا ضروری ہے تا میں ان کی غلطی وغیرہ کو دیکھ لوں ۔ کیونکہ
اکثر ترتیب میں جز ملانے کے وقت کمی و بیشی اوراق کی ہو جایا کرتی ہے۔ سو اس جگہ سے ایک سوتیں
کتابیں آپ کی خدمت میں بھیجی جائیں گی ۔ جز بندی ہو رہی ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ ۲۵ رستمبر
تک آپ کے پاس کتا بیں پہنچ جائیں گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام ۔
از طرف اخویم میر صاحب میر عباس علی صاحب سلام مسنون پہنچے ۔
۱۵ رستمبر ۱۸۸۶ء
میں تھے ۔
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ ۔ اس خط کی مہر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اس وقت صدر انبالہ
(عرفانی)
مکتوب نمبر ۴۱ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمه ۔ اسلمه - بعد السلام علیکم و رحمة الله و به برکاتہ ۔
آپ کا عنایت نامہ صدر انبالہ میں مجھ کو ملا ۔ میں اس جگہ جب تک اللہ جل شانہ چاہے، متوقف
ہوں ۔میرا پتہ یہ ہے ۔ صدر انبالہ۔ حاطہ ناگ پھنی ۔ محلہ گھوسیاں بنگلہ محمد لطیف ۔
رساله سراج منیر اب انشاء الله القدیر، بعد رسالہ سرمه چشم آر یہ طبع ہو گا ۔ مگر چونکہ اسی کی
فروخت کے سرمایہ سے طبع رسالہ سراج منیر کی تجویز ہے ۔ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ہے اس لئے
المائدة : ٢٠
جس قدر جلد اس رسالہ کی فروخت ہو گی اسی قدر جلد تر رسالہ سراج منیر طبع ہو گا ۔ آٹھ سو روپیہ جمع
تھا۔ وہ سب رسالہ سرمہ چشم آریہ پر خرچ ہو گیا ۔ اس رسالہ میں کچھ تو بوجہ علالت طبع اس عاجز اور کچھ گیا۔
دیگر موانع سے مطبع وغیرہ سے توقف ہوئی ۔ اب یہ رسالہ سرمہ چشم آریہ، امید قوی ہے کہ پندرہ روز
تک من کل الوجوہ تیار ہو کر میرے پاس پہنچ جائے گا۔ چونکہ یہ رسالہ ضخامت میں بہت بڑا ہو گیا ہے
اور خرچ بھی اس پر بہت ہوا ہے اور ابھی دوسو روپیہ دینا ہے اس لئے قیمت اس کی ایک روپے بارہ آنے
مقرر ہوئی ہے جس زمانہ میں یونہی تخمینہ سے ۱۴ قیمت مقرر کی گئی تھی اس زمانہ میں آپ نے ڈیڑھ سو
رسالہ کا فروخت کرنا اپنے ذمہ لیا تھا۔ پس اس حساب سے سنتیس روپے آٹھ آنے کا رسالہ آپ کے
ذمہ فروخت کرانا ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر کر کے اگر آپ محض اللہ پوری پوری کوشش کریں اور
جہاں تک ممکن ہو ، رقم کثیر جمع کرنے میں سعی مبذول فرماویں تو نہایت ثواب کی بات ہے۔ منجملہ
اس کے پانسور و پیہ منشی عبدالحق صاحب اکو نٹنٹ شملہ کا ہے جو بطور قرضہ طبع رسالہ کے لئے لیا گیا۔
اور تین سو روپیہ چندہ کا ہے۔ اس میں بہت کوشش کرنی چاہئے تا سراج منیر کے طبع میں توقف نہ ہو ۔
امید ہے کہ یہ کوشش موجب خوشنودی رحمن ہو۔ آپ کے رفیق ہندو کو اس رسالہ کا پڑھنا مفید ہے اگر
وہ غور سے پڑھے اور نجابت طبع رکھتا ہو۔ اور سعادت از لی مقدر ہو تو ہدایت پانے کے لئے کافی
ہے۔ انشاء اللہ القدیر دعا بھی کروں گا۔ کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں ۔ میرا حافظہ بہت خراب ہے۔ اگر
کئی دفعہ کسی کی ملاقات ہو تب بھی بھول جاتا ہوں ۔ یاد دہانی عمدہ طریقہ ہے ۔ حافظہ کی یہ ابتری ہے
کہ بیان نہیں کر سکتا ۔ والله في كل فعل حكمة ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از صد را نباله حاطه ناگ پھنی