مکتوب نمبر ۵۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۵۷ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ بعد السلام بعد السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔
جلد دوم
اشتہار پہنچا اور پچیس روپیہ بھی پہنچ گئے ۔ انشاء اللہ القدیر اشتہار دینے والے شرمندہ اور رسوا
ہونگے ۔ آج کل ہندوؤں کو اپنے قومی تعصب میں بہت کچھ اشتعال ہو رہا ہے مگر دروغ کو فروغ تا
کجا ؟ خود نابود ہو جائیں گے ۔ شیخ مہر علی صاحب کے مقدمہ کی تاریخ پہلے آپ نے ۲۲ فروری لکھی
تھی ۔ اور اب آپ نے ۲۲ مارچ ۸۷ لکھی ہے ۔ کیا پیشی سے پہلے تاریخ منسوخ ہو گئی یا تاریخ سے
پہلے مقدمہ پیش ہو گیا ۔ اس سے ضرور اطلاع بخشیں۔ چودھری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون پہنچے ۔
۲۲ رفروری ۱۸۸۷ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۵۸ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
پانچ روپیہ کے شیر مال پہنچ گئے ہیں ۔ جزاکم اللہ خیرا اور سب طرح سے خیریت ہے۔
نوٹ : اس پر تاریخ نہیں مگر مہر ۴ رمئی ۱۸۸۷ء کی ہے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
از قادیان