مکتوب نمبر ۷۵
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۷۵ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم - بعد السلام علیکم ۔
آج اکاسی آم مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ یہ آم بہت عمدہ تھے ۔ ان میں سے صرف ایک بگڑا۔
باقی سب عمدہ پہنچ گئے ۔ دو آدمیوں کے پاس کے لئے ضرور آپ دوبارہ تحریک کریں اور جلد اطلاع
بخشیں کہ اب وقت نزدیک ہے۔ شاید آج دوسرا قطعہ پانچ سو روپیہ کا بقایا آجائے ۔ باقی سب
خیریت ہے۔
۱۹ جولائی ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
عاجز عبدالله ستوری کا سلام علیک ۔
نوٹ : منشی عبدالله ستوری صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے اس کارڈ پر
سلام علیک لکھا ہے ۔ ( عرفانی )
آج 10 میں سے 10 باقی