مکتوب نمبر ۷۶

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۷۶ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آم پہنچ گئے ۔ آپ نے خالصاً لله بہت خدمت کی ہے اور دلی محبت اور اخلاص سے آپ خدمت
میں لگے ہوئے ہیں ۔ اللہ جل شانہ آپ کو بہت اجر بخشے ۔ پاس کا جواب آنے سے مجھ کو آپ اطلاع
بخشیں۔ میاں نور احمد خود بخود دہلی چلے گئے ۔ مگر پاس دو آدمیوں کے لئے ہونا چاہئے ۔ نصف ٹکڑا نوٹ
ابھی نہیں آیا ۔ فتح خان و حامد علی کا سلام علیکم ۔
والسلام
۲۱ جولائی ۱۸۸۷ء
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : اس کارڈ پر فتح محمد و حامد علی کا سلام علیکم بھی درج ہے ۔ ( عرفانی )
مکتوب نمبرے ے پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آج سولہویں ذیقعد ۱۳۰۴ ء ھ بفضلہ تعالیٰ و کرمہ اس عاجز کے گھر لڑکا پیدا ہوا ہے ۔ ۲۲ ذیقعد
مطابق ۱۳ را گست روز عقیقہ ہے۔ اگر کچھ موجب تکلیف و حرج نہ ہو تو آپ بھی تشریف لا کر ممنون
احسان فرما دیں ۔ فقط ۔
را گست ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
اور چوہدری محمد بخش صاحب کو بھی اطلاع کر دیں ۔ سب کو سلام ۔

آج 10 میں سے 10 باقی