مکتوب نمبر ۹۴
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۹۴ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط پہنچا۔ سندرد اس صاحب کی صحت کے لئے دعا کی گئی اور کئی دفعہ توجہ دلی سے دعا کی
گئی ۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ تا ایام صحت اس کو رڑ کی سے منگوا لو اور اگر ممکن ہو تو مجھ سے
ملاقات کراؤ کہ جس شخص کو ایک مرتبہ دیکھ لیا ہو اس کی نسبت دعا بہت اثر رکھتی ہے۔ ایک مرتبہ اپنے
ساتھ اس کو لے آنا اور وہاں سے ضرور طلب کر لو اور بقیہ روغن زرد معہ کسی قدر پان کے بہت جلد بھیج
دیں۔ کیونکہ عبداللہ کے آنے میں ابھی دیر معلوم ہوتی ہے۔ خادمہ کی تلاش ضرور چاہئے ۔
۱۱ استمبر ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد