مکتوب نمبر ۱۰۵
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۰۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی ۔ السلام علیکم
روغن زرد جو کہ ۸ تار خام تھا وہ اب تک نہیں پہنچا اور دوسری مرتبہ کا شاید ۳۰ ثار تھا ۔ وہ پہنچ گیا
ہے۔ اگر آپ کوشش کریں تو پہنچ جائے ۔ بے فائدہ نہ جائے ۔ اگر ممکن ہو تو دو آنے کے پان بھی بھیج
دیں۔ اب امید رکھتا ہوں کہ کام جلدی شروع ہوگا۔ مفصل کیفیت پیچھے سے لکھوں گا ۔ عبدالرحمٰن کو
میں نے کہہ دیا ہے شاید ہفتہ عشرہ تک آپ کی خدمت میں حاضر ہوگا ۔
۲۶ اکتوبر ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۰۶ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
۱۵ تار خام گھی پہنچ گیا آپ جو محض لِلهِ تکالیف خدمت اُٹھا رہے ہیں ۔ خداوند کریم جل شانہ
اس کو باعث اپنی خوشنودی کا کرے ۔ جیسے لوگ آج کل اپنی بد خیالی و بدظنی میں ترقی کر رہے ہیں ۔
آپ خدمت و خلوص میں ترقی کرتے جاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ ایسے قحط الرجال کے وقت میں ان مخلصا
نہ خدمتوں کا دوہرا ثواب آپ کو بخشے ۔ لودھیانہ کے خط سے معلوم ہوا ہے کہ اخویم میر میرعہ عباس علی
صاحب کی طبیعت کچھ علیل ہے۔ خدا تعالیٰ جلد تر ان کو شفا بخشے ۔
۲۸ اکتوبر ۱۸۸۷ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد