مکتوب نمبر ۱۱۶

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۱۶ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ موجب خوشی ہوا۔ کئی دفعہ سندر داس کیلئے دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم
فرماوے۔ مناسب ہے کہ آپ اپنی خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہو۔ بشیر احمد بفضلہ تعالیٰ اب اچھا ہے۔
۲ جنوری ۱۸۸۸ء
مکتوب نمبر ۱۱۷ ملفوف
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ ادراک خیر و عافیت سے خوشی و تسلی ہوئی ۔ امید کہ ہمیشہ حالات خیریت
آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ اب سردی نکلنے والی ہے اور اب آپ کے لئے موسم بہت اچھا نکل
آئے گا ۔ سندر داس کی طبیعت کا حال پھر آپ نے کچھ نہیں لکھا ۔صرف اتنا معلوم ہوا تھا کہ اب
به نسبت سابق کچھ آرام ہے۔ اس کی طبیعت کے حال سے مفصل اطلاع بخشیں ۔ اس وقت کاغذی
اخروٹ یعنی جوز کی ایک دوا بنانے کیلئے ضرورت ہے اور بقدر باراں اثار خام اخروٹ چاہئے ۔
مگر کاغذی چاہئے ۔ اس لئے تکلیف دیتا ہوں کہ اگر کاغذی اخروٹ اس جگہ سے مل سکیں اور یہ
بندوبست بھی ہو سکے کہ پٹھان کوٹ سے بلٹی کرا کر اسٹیشن بٹالہ پر پہنچ سکیں تو ضرور ارسال فرماویں۔
یہ سب کچھ بے تکلف آپ کی طرف جو لکھا جاتا ہے، محض آپ کے اخلاص ومحبت کے لحاظ سے ہے جو

آپ محض اللہ رکھتے ہیں ۔ کیونکہ آپ نے محض اللہ اخلاص کو غایت درجہ پر بڑھا دیا ہے۔ خدمت اللہ میں
کوئی دقیقہ اُٹھا نہیں رکھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء خیر بخشے اور دین میں استقامت وت و تقوی و دنیا
میں عزت و حرمت عطا کرے ۔ آمین ۔ مکر ریا در ہے کہ یوں ہی بلا محصول ہرگز بھیجنا نہیں چاہئے ۔ بلکہ
بلٹی بیرنگ کرا کر ملف خط علیحدہ میرے پاس بھیج دیں اور بٹالہ کے اسٹیشن کے نام بلٹی ہوتا اسی جگہ
سے لیا جاوے۔
۲۵ جنوری ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
یہ یادر ہے کہ اخروٹ کا غذی ہوں ۔ جن کا بآسانی مغز نکل آتا ہے۔
نوٹ : مکتوب نمبر ۱۱۲ میں چوہدری رستم علی صاحب کی ترقی کا ذکر آیا ہے۔ ان کی
ترقی کا سوال در پیش تھا۔ خدا کے فضل و کرم سے وہ سارجنٹی سے ڈپٹی انسپکٹری پر ترقی پا کر
دھرم سالہ ضلع کانگڑہ میں تعینات ہوئے تھے۔ اس وقت ہیڈ کانسٹیبل سارجنٹ اور سب
انسپکٹری ڈپٹی انسپکٹڑی کہلاتی تھی ۔ بہر حال چوہدری صاحب ڈپٹی انسپکٹر یا سب انسپکٹر ہو کر
دھرم سالہ چلے گئے ۔ اس وقت حضرت اقدس لفافہ انہیں اس طرح پر لکھتے تھے ۔ س وقت حضرت اقدس لفافہ انہیں اس طرف
چلے گئے ۔ وقت اقدس پر :
ضلع کانگڑہ ۔ بمقام دھرم سال ۔ خدمت میں مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی
صاحب ڈپٹی انسپکٹر ( جو سرشتہ دار پیشی ہیں یالین پولیس میں ) پہنچے ۔
(عرفانی)

آج 10 میں سے 10 باقی