مکتوب نمبر ۱۲۳
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کی ضرورت جسے اپنے لئے ایک ڈولی چاہئے اور چھ سات خادم اور خادمہ کے ساتھ ساتھ پہنچ جانے
کے لئے بھی کچھ بند و بست چاہیے۔ سو اس سفر کے آمد و رفت میں صرف کرایہ کا خرچ شاید کم سے کم
سو روپیہ ہو گا اور اس موقعہ ضرورت روپیہ میں اس قدر خرچ کر دینا قابل تامل ہے ۔ البتہ کوشش اور رو
خیال میں ہوں کہ اگر موانع رفع ہو جائیں تو بلا توقف آپ کے پاس پہنچ جاؤں اور میں نے ان
موانع کے رفع کرنے کے لئے حال میں بہت کوشش کی ۔ مگر ابھی تک کچھ کارگر نہیں ہوئی۔
نوٹ : اس خط پر تاریخ درج نہیں ۔ ( عرفانی )
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۲۳ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آج کی ڈاک میں عنایت نامہ پہنچا۔ مفصل خط علیحدہ لکھا گیا ہے۔ میں آپ کے لئے انشاء اللہ
بہت دعا کرتا رہوں گا اور یقین رکھتا ہوں کہ اثر ہو۔ اگر براہین احمدیہ کا کوئی شائق خریدار ہے تو
آپ کو اختیار ہے کہ قیمت لے کر دے دیں مگر ارسال قیمت کا محصول ان کے ذمہ رہے۔ا اخروٹ
اب تک نہیں پہنچے ۔ شاید دو چار دن تک پہنچ جائیں اور اگر کوئی سبیل پہنچانے کا ہوا ہو تو کسی قدر چاء
بیشک بھیج دیں کہ مہمانوں کی خدمت میں کام آجائے گا۔ بشیر احمد اچھا ہے۔
۲ مارچ ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان