مکتوب نمبر ۱۳۶
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۳۶ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ مچھلی کا تیل وہی ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں ۔ استعمال کے لئے دودھ کی
۔ زیادہ کچھ ضرورت نہیں ۔ صرف ایک چاء کا چمچہ یعنی چھوٹا چمچہ پی لیا کریں اور پھر ہضم کے لحاظ سے :
کرتے جائیں ۔ کدو سے مراد میری کدو کا پھل ہے۔ جس کو گھیا کدو بھی کہتے ہیں ۔ اگر وہ نہ ملے تو
پھر مغز کدو ہی ہمراہ بنفشہ کے پانی میں ڈال دیا جاوے۔ جب پانی گرم ہو جائے اور خوب جوش
آ جائے ۔ تب اس سے غسل کر لیں اور زیادہ گرم ہو تو اور پانی ملا لیں ۔ امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ طبی
تدبیر بہت مفید ہو گی اور آپ کا بدن خوب تازہ ہو جائے گا ۔ لیکن اگر اس کے ساتھ صبح کے وقت
آدھ تار خام بکری کا دودھ تازہ پی لیا کریں تو انشاء اللہ بہت مفید ہوگا ۔
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۳۷ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ انشاء اللہ القدیر اشتہار تلاش کر کے دستیاب
ہونے پر روانہ کروں گا۔ میرے نزدیک بہت مناسب ہے کہ آپ بقدر ضرورت انگریزی پڑھ لیں ۔
سب بولیاں خدا کی طرف سے ہیں ۔ بولی سیکھنے میں کچھ حرج نہیں ۔ صرف صحت نیت درکار ہے اور
سب طرح سے خیریت ہے ۔
۳۰ راگست ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان