مکتوب نمبر ۱۳۸
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۳۸ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامه نامہ پہنچا۔ یہ عاجز ایک ہفتہ سے موسمی بخار سے علیل ہے۔ بباعث ضعف و تکلیف مرض
کوئی کام نہیں ہو سکتا ۔ صندوقچہ خطوط سے بھرا ہوا ہے۔ اگر تیل مچھلی اب استعمال کرنے میں کچھ
حرارت معلوم ہوتی ہے تو ایک ماہ کے بعد استعمال کریں ۔ انشاء اللہ ان سب ادویہ کے استعمال سے
بدن بہت تازہ ہو جائے گا۔ آپ کی استقامت کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ امید رکھتا ہوں کہ کسی وقت
منظور ہو جائے ۔ اشتہارات ارسال خدمت ہیں۔ ہر ایک شہر میں جو آپ کا کوئی دیندار دوست ہو
اس کو بھیج دیں ۔
۶ ر ستمبر ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
آج 10 میں سے 10 باقی