مکتوب نمبر ۱۴۴

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ر
طرف رجوع ہو گیا ۔ خدا تعالیٰ اس رجوع کو ثابت رکھے ۔ خدا تعالی سے بہر حال ڈرتے رہنا اور
اس کے غضب کے اشتعال سے پر ہیز کرنا بڑی عقلمندی ہے۔ دنیا گذشتنی و گذاشتنی اور جذبات
نفسانی بدنام کنندہ چیزیں ہیں اور انسان کی تمام سعادت مندی اور ڈرنا اور آخرت کی سلامتی
خوفِ الہی اور اطاعت احکام الہی میں ہے ۔ خدا تعالیٰ حاضر و ناظر ہے اور اس کی آنکھیں
دقیق ہیں و باریک رس ہیں ۔ وہ اسی پر راضی ہوتا ہے۔ جو اس سے خائف و ہراساں رہے اور کوئی
ایسا کام نہ کرے کہ جو بیبا کی کا کام ہو ۔ اللہ جل شانہ آپ کو سچی اطاعت کی توفیق بخشے ۔ مناسب ہے
کہ اگر ابتلاء کے طور پر کوئی دوسری صورت پیش بھی آجاوے تو بہت بے قرار نہ ہوں ۔ اللہ جل شانہ
تغیر حالات پر قادر ہے اور دعا بدستور آپ کے لئے کی جائے گی ۔ میری دانست میں اس موقعہ پر
استعلام امور غیبیہ کی کچھ ضرورت نہیں ۔ اس کی جگہ تضرع اور استغفار چاہئے ۔
۱۰ راکتوبر ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۴۴ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی اخویم - السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج میرا لڑکا بشیر احمد انیس روز بیمار رہ کر بقضائے الہی دنیائے فانی سے قضا کر گیا۔
۴ رنومبر ۱۸۸۸ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی