مکتوب نمبر ۱۵۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۵۲ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے لئے دعا میں مشغول ہوں ۔ دعا سے بہتر اور اور کوئی چیز نہیں ۔ میری طبیعت آج باء ا باعث
غلبہ زکام بہت علیل ہے۔ زیادہ لکھنے کی طاقت نہیں ۔ اگر صحت ہو گئی تو گھر کے لوگوں کو پہنچانے کے
لیے میرا ارادہ ہے کہ دس یا گیارہ فروری ۱۸۸۹ء تک لودھیانہ میں جاؤں ۔ شاید ایک ماہ تک
لو دھیا نہ میں ٹھہرنا ہوگا ۔ پھر انشاء اللہ وہاں سے خط لکھوں گا ۔ باقی خیریت ہے۔
خواب اس عاجز کو یاد نہیں رہا۔ ہر چند خیال کیا ۔ کچھ خیال میں نہیں آتا ۔
ے فروری ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۵۳ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی مکرمی منشی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خوشی ہوئی۔ میں لڑکے کے واسطے دعا کروں گا اور ۱۸ را پریل ۸۹ ء کو
قادیان روانہ ہوں گا ۔ انشاء اللہ ۔
۱۵ را پریل ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ از لودھیانہ
از عبدالله سنوری السلام علیکم پذیر ۔ حافظ حامد علی صاحب کی طرف سے سلام علیک ۔

آج 10 میں سے 10 باقی