مکتوب نمبر ۱۶۰

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۶۰ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی خاص محبت عطا فرمادے ۔ جب خالص محبت کسی دل
میں آجاتی ہے تو یا دالہی کے لئے قوت اور شوق پیدا ہو جاتا ہے ۔ جب تک وہ محبت نہیں کسل شامل
حال ہے۔ مولوی نورالدین صاحب بصحت تام جموں میں پہنچ گئے ہیں ۔ تولیہ راہ میں مل گیا تھا۔
میرے پاس موجود پڑا ہے۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرمایا کریں ۔ آپ کو محبت اور
اخلاص جو اس عاجز کے ساتھ ہے۔ یقین کہ وہ کشاں کشاں آپ کو اعلیٰ مقصد تک لے آئے گی ۔
۲۵ را گست ۱۸۸۹ء
مکتوب نمبر ۱۶۱ پوسٹ کارڈ
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
محبی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ خدائے عز و جل کو خواب میں دیکھنا بہرحال بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ مبارک
کرے۔ انشاء اللہ القدیر آپ کیلئے دعا کرتا رہوں گا ۔ آپ بھی دعا اور استغفار میں مشغول رہیں ۔
خدا تعالیٰ رحیم و کریم ہے ۔ آپ ایک محب خالص ہیں اور ایسے محب کہ ایسے تھوڑے ہیں پھر کیونکر آپ
بھول سکتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ خود ایسے محبوں کو بنظر محبت دیکھتا ہے ۔ آپ کا تولیہ استعمال کیا جائے گا۔
زیادہ خیریت ہے۔
۲ ستمبر ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی