مکتوب نمبر ۱۶۸

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۶۸ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامه معرفت اخویم میر عباس علی شاہ صاحب مجھ کو ملا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت عطا
القدیر
کرے۔ آپ کے اشعار آپ کے صدق طلب پر گواہ ہیں ۔ جزاکم الله ۔ میں انشاء اللها
دہم نومبر ۸۹ ء کو قادیان کی طرف جانے کے لئے ارادہ رکھتا ہوں ۔ آئندہ ہر چہ مرضی مولی ۔ پیراں
دتا میرے ملازم کے امر نکاح کو خوب یا د رکھیں ۔ آپ کی ادنی کوشش سے اس غریب کا کام ہو جائے
گا اور آپ اگر ادنی توجہ کریں گے تو ضرور انشاء اللہ کوئی صورت نیک نکل آوے گی ۔ مگر چاہیے عورت
جوان باکرہ ہیں بائیس سال سے زیادہ نہ ہو اور بیوہ نہ ہو کہ اس میں فتنہ پیدا ہوتا ہے ۔ دلی توجہ سے
تلاش فرما دیں ۔
۹ رنومبر ۱۸۸۹ء
شیخ حامد علی کا سلام علیکم ۔ پیراں دتا کا سلام علیکم
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی