مکتوب نمبر ۱۶۹
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۱۶۹ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
کل لودھیانہ نہ سے قادیان میں آکر آپ کا دوسرا خط ملا ۔ اشعار آبدار جو آپ نے دلی درد
اور جوش سے لکھے تھے ، پڑھ کر آپ کیلئے دعا خیر کی گئی۔ ترتیب اثر وقت پر موقوف ہے کیونکہ اللہ
جل شانہ نے ہر ایک بات کو اوقات سے وابستہ رکھا ہے ۔ آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے اور مناسب
ہے کہ آپ گنجائش کے وقت میں ضرور ملاقات کریں کہ اس میں انشاء اللہ القدیر فوائد بے شمار ہیں ۔
پیراں دتہ کے لئے ضرور خیال رکھیں ۔
۱۳ رنومبر ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۷۰ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی مشفقی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اشعار نہایت پاکیزہ اور عمدہ دل سے نکلے ہوئے معلوم ہوتے
۔ ۔ ہیں ۔ باایں ہمہ متانت ایسی ہے کہ گویا ایک اہل زبان شاعر کی ۔ یہ امر خدا داد ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو
اپنی محبت بخشے۔ دنیا فانی اور محب دنیا ہمہ فانی ۔ جس طر اپنی محبت بخشے ۔ دنیا فانی اور محبت دنیا ہمہ فانی ۔ جس طرح آسمان پر ستارے نظر آتے ہیں کہ ان کے
نیچے کوئی ستون نہیں ۔ خدا تعالیٰ کے حکم سے ٹھہرے ہوئے ہیں اور حکم کی پابندی سے بے ستون
کھڑے ہیں گرتے نہیں اسی طرح مومن بھی حکم کا پابند ہے ۔ خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری پر کھڑا رہتا
ہے گرتا نہیں ۔ مومن کا دُنیا اور نفس کو چھوڑ نا ایک خارق عادت امر ہے ۔ وہ تبدیلی جو خدا تعالیٰ اس
میں پیدا کرتا ہے وہ مومن کو قوت دیتی ہے۔ ورنہ ہر ایک شخص فانی لذت کا طالب اور شیطانی خیال
اس پر غالب ہے۔ مومن پر شیطان غالب نہیں آتا ۔ کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے بیعت الموت کر چکا
ہے۔ شیطان پر وہی فتح پاتا ہے جو بیعت الموت کرے ۔ جیسے کہ آپ کے اشعار میں رقت ہے۔
خدا تعالیٰ آپ کے دل میں ایسی ہی سچی رقت پیدا کرے۔ ایک شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے وقت میں شاعر تھا اور ایمان نہیں لایا تھا۔ ایک نفس پرست آدمی تھا ۔ لیکن شعر اس کے موحدانہ اور
عارفانہ تھے۔ ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے شعر سنے ، نہایت پاکیزہ تھے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور فرمایا ۔ آمَنَ شِعْرَهُ وَكَفَرَ نَفْسَهُ ۔ یعنی شعر اس کا
ایمان لایا اور نفس اس کا کافر ہوا۔ خدا تعالیٰ آپ کے شعر اور آپ کے دل کو ایک ہی نور سے منور
کرے۔ مناسب ہے کہ یہ اشعار آپ جمع کرتے جائیں کیونکہ لطیف ہیں اور لاکم اور لائق جمع ہیں۔ مجھے
باعث کثرت کار فراغت نہیں ورنہ میں جمع کرتا جاتا۔ تین روز سے لودھیانہ سے قادیان آگیا
مولوی نوردین صاحب کا کچھ پتہ نہیں ۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرما ۔ فرماتے رہیں ۔
ہوں ۔ مولا
دعا میں بہت مشغول رہیں کہ تمام امن و آرام خدا تعالیٰ کی یاد میں ہے۔
۱۳ رنومبر ۱۸۸۹ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
☆
۲۸ مارچ ۱۸۸۹ ء صفحه ۳
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔