مکتوب نمبر ۱۷۱

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۷ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اشعار پڑھنے سے ہمیشہ دعا کی جاتی ہے کہ خدا وند کریم آپ کو حظ
وافر اپنی محبت کا بخشے ۔ میں ان دنوں سخت بیمار رہا ہوں ۔ نہایت کمزور ہو گیا ۔ اس لئے طاقت زیادہ
تحریر کی نہیں ۔ امید کہ بعد صحت انشاء اللہ مفصل خط لکھوں گا ۔ میر صاحب کسی قدر بیمار رہے ہیں اور
اب بھی پورے تندرست نہیں ۔ اسی وجہ سے میر صاحب کا کوئی خط نہیں آیا ہو گا ۔ آپ تلاش رکھیں ۔
اگر شہد عمدہ مل سکے تو ضرور ساتھ لیتے آویں ۔ آپ کی ملاقات ملاقات کا بہت شوق ہے ۔ اگر رخصت ملے تو
ضرور تشریف لے آئیں ۔
۲۵ رنومبر ۱۸۸۹ء
پیراں دتا کی نسبت خیال رہے ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی