مکتوب نمبر ۱۷۸

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۷۸ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز عرصہ دس روز سے سخت بیمار رہا۔ بظاہر امید زندگی منقطع تھی ۔
اب بھی کسی قدر بیماری باقی ہے۔ نہایت درجہ کا ضعف ہے ۔ طاقت تحریر نہیں ۔ صرف اطلاع کی غرض
سے لکھتا ہوں ۔ ورنہ حالت ایسی نہیں کہ لکھ سکوں ۔
۷ را پریل ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
مکتوب نمبر ۱۷۹ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں بمقام لاہور ! بمقام لاہور بغرض علاج کرانے کے آیا ہوں ۔ علاج ڈاکٹری
شروع ہے۔ لیکن ابھی پوری پوری صحت نہیں ہوئی ۔ انشاء اللہ کامل صحت ہو جائے گی اور میں دو تین
روز تک واپس قادیان چلا جاؤں گا ۔ آپ اپنے حالا حالات سے سے مطلع فرماتے رہا کریں۔
۳ رمتی ۱۸۹۰ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد ۔ از لاہور
مکان مرز اسلطان احمد نائب تحصیلدار لاہور
نوٹ ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اوائل میں جب لاہور جاتے تو مرزا سلطان احمد صاحب

آج 10 میں سے 10 باقی