مکتوب نمبر ۱۹۴

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۹۴ پوسٹ کارڈ
جلد دوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
ابھی اس وقت آپ کے لئے تضرع اور انتہال سے دعا کی گئی ۔ بفضلہ تعالیٰ ضائع نہ جائے گی
اور اس کا اثر ہو گا ۔ آپ صبر سے منتظر رہیں ۔ ہرگز ہرگز بے صبری نہ کریں ۔ اپنے کام کو پوری توجہ اور
ہوشیاری سے کریں ۔
۲۶ جنوری ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۱۹۵ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی محی اخویم سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عاجز قادیان میں آگیا ہے اور ایک رسالہ دافع الشبہات تالیف کرنے کی فکر میں ہے ۔
براہ مہربانی وہ کتاب جو آپ نے مولوی غلام حسین صاحب سے لی ہے یعنی تاویل الاحادیث
شاہ ولی اللہ صاحب ضرور مجھ کو بھیج دیں ۔ ہرگز توقف نہ فرماویں کہ اس کا دیکھنا ضروری ہے۔
۱۹ رمئی ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
نوٹ : ۔ اس خط میں بھی از جانب محمد اسماعیل اور محمد سعید السلام علیکم درج ہے۔
سید محمد سعید دہلوی حضرت میر صاحب قبلہ رضی اللہ عنہ کے عزیزوں میں سے تھے ۔ وہ یہاں
قادیان آئے اور حضرت نے انہیں مہتمم کتب خانہ بنا دیا تھا ۔ پھر ان کی شامت اعمال انہیں
یہاں سے لے گئی اور گمنامی میں رخصت ہوئے ۔ (عرفانی)
الحکم ۱۷ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی