مکتوب نمبر ۱۹۷

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۱۹۷ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی محبی منشی رستم علی صاحب سلمہ رتبہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
محبت نامہ پہنچا۔ آپ کی دلی ہمدردی اور محبت اور اخلاص فی الواقعہ ایسا ہی ہے کہ کسی قسم کا فرق
باقی نہیں رکھا ۔ جزاکم الله خير الجزاء واحسن اليكم في الدنيا والعقبی ۔ رسالہ آسمانی
نشان کے شروع ہونے میں یہ دیر ہے کہ میاں نوراحمد مہتم مطبع کی لڑکی جوان فوت ہوگئی ہے ۔ اس غم
کے سبب سے چند روز اس کو توقف ہوگئی ۔ اب وہ قادیان آ کر اول قرار داد اجرت باہم کر کے ضلع
گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لیں گے کہ قادیان میں مطبع لاویں ۔ بعد ازاں مطبع لے آویں
گے ۔ شاید اس عرصہ میں ہفتہ عشرہ اور دیر لگ جاوے ۔ اسماعیل کو سمجھا دیا گیا۔ اس کا بھائی لاہور کسی
جگہ نوکر ہے ۔ وہ کہتا ہے ۔ دو تین روز میں وہاں سے الگ ہو کر امرتسر پہنچ جائے گا۔ آپ کی دس
تاریخ جولائی تک انتظار رہے گی ۔ کتابیں ابھی امرتسر سے آئی نہیں ۔ امید کہ چھ سات روز تک
آجائیں گی اور شاید آپ کے پہنچنے تک آجائیں ۔
۶ جولائی ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلام احمد از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی