مکتوب نمبر ۲۰۳

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۰۳ پوسٹ کارڈ
ہے۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالی تفکر سے آپ کو نجات بخشے ۔ آپ کی انتظار بہت لگی ہوئی ہے
کتاب آئینہ کمالات اسلام ۵ جزو تک چھپ چکی ہے۔ اگر آپ دو ماہ کا چندہ مولوی سید محمد احسن
صاحب کو بلا توقف بھوپال بھیج دیں تو موجب ثواب ہوگا ۔ پتہ بھو پال ۔ دارالر یاست محلہ چوبدار
پورہ ۔ آپ کے اس تفکر کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔ مولوی عبد الکریم صاحب اور عرب صاحب آپ
کے انتظار میں قادیان میں ہیں ۔
۱۶ ستمبر ۱۸۹۲ء
راقم
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپوره
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی