مکتوب نمبر ۲۰۴
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۰۴ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آپ کے برادر زادہ کی خبر وفات سن کر بہت رنج واندوہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس کے تمام
عزیزوں کو صبر عطا فرمادے اور اس مرحوم کو غریق رحمت کرے ۔ اب تاریخ جلسہ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء
بہت نزدیک آگئی ہے ۔ آپ کا شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ ماسوا اس کے انتظام دو تین شطرنجی
اور قالین کا اگر ہو سکے تو ضرور کر لیں ۔ یہ تو پہلے آجانی چاہئیں ۔ اگر آپ دو روز پہلے ہی تشریف
لاویں تو مناسب ہے۔
۱۶ دسمبر ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور پنجاب
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*
آج 10 میں سے 10 باقی