مکتوب نمبر ۲۰۶
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۰۶ ملفوف
جلد دوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ مطمئن رہیں ۔ آپ کے لئے انشاء اللہ القدیر یہ عاجز بہت دعا کرے
گا ۔ اللہ جل شانہ پہلے اس سے ہر ایک دعا آپ کے لئے قبول فرما تا رہا ہے۔ امید کہ اب بھی قبول
فرمائے گا مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ جلد یا کسی قدر دیر سے ۔ اس کے ہر ایک کام میں خیر اور خوبی ہے۔
اپنے حالات سے مجھ کو بدستور مطلع فرماتے رہیں ۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
نوٹ : ۔ تاریخ مٹ گئی ہے۔ (عرفانی )
مکتوب نمبر ۲۰۷ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ تعجب کہ کس قدر آپ کے پاس کسی نے جھوٹ بولا اور دوسرا تعجب کہ آپ کو
بھی حقیقت واقعہ سے اطلاع نہیں ہوئی ۔ بات یہ ہے کہ جب یہ عاجز امرتسر گیا اور جاتے ہی عاجز
نے ایک خط رجسٹری کرا کر عبد الحق کو مباہلہ کے لئے بھیجا کہ تم اس وقت مجھ سے مباہلہ کر لو۔ لیکن اس
نے بدست منشی محمد یعقوب صاحب ایک خط اس مضمون کا لکھا کہ اس وقت تم عیسائیوں سے مباحثہ
کرتے ہو۔ اس وقت میں مباہلہ مناسب نہیں دیکھتا۔ جس وقت لاہور میں مولوی غلام دستگیر سے
بحث ہوگی ۔ اس وقت مباہلہ کروں گا۔ لیکن اس کے جواب میں لکھا گیا کہ جو شخص ہم میں سے مباہلہ ۔
سے اعراض کرے اور تاریخ مقررہ پر مقام مباہلہ میں حاضر نہ آوے ۔ اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت : لعنت ہو۔
چنانچہ وہ اس سخت خط کو دیکھ کر بہر حال مباہلہ کے لئے تیار ہو گیا اور ایسا ہی ایک محمد حسین بٹالوی کو بھی
لکھا گیا تھا۔ مگر تاریخ مقررہ پر عبد الحق مباہلہ پر آگیا اور امرتسر میں جو بیرون دروازہ رام باغ
عید گاہ متصل مسجد ہے ۔ اس میں مباہلہ ہوا اور کئی سو آدمی جمع ہوئے ۔ یہاں تک کہ بعض انگریز پادری
بھی آئے اور ہماری جماعت کے احباب شاید چالیس کے قریب تھے اور عبدالحق بھی آیا اور بہت سی
بد دعا ئیں دیں۔ لیکن محمد حسین بٹالوی چاروناچار مباہلہ کے میدان میں آیا ۔ مگر مباہلہ نہیں کیا اور سب
لوگ معلوم کر گئے کہ وہ گریز کر گیا۔ یہ سچی حقیقت ہے ۔ جس کا شاید دس ہزار کے قریب باشندہ
امرتسر گواہ ہوگا ۔ اب جب تک پہلے مباہلہ کا فیصلہ نہ ہو دوسرا مباہلہ کیونکر ہو۔ علاوہ اس کے اسی مباہلہ
کی تاریخ پر میاں محی الدین لکھو کے والے اور ایسا ہی مولوی محمد جبار کو ( عبدالجبار مراد
ہے۔ عرفانی ) کو رجسٹری کرا کر خط بھیجا گیا کہ اس تاریخ پر تم بھی آکر مباہلہ کر لو۔ اگر تاریخ مقررہ پر
نہ آئے تو پھر کا ذب ٹھہرو گے ۔ مگر بحالیکہ ان کی رسیدیں بھی آگئیں اور کافی مہلت بھی دی گئی۔ لیکن و
وہ نہ آئے ۔ رسیدیں موجود ہیں ۔ ایسا ہی لودھیا نہ میں بھی رجسٹری شدہ خط بھیجے گئے تھے اور دہلی اور
پٹیالہ میں بھی ۔
غلام احمد عفی عنہ
۱۹ اگست ۱۸۹۳
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*