مکتوب نمبر ۲۰۹

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۰۹ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
مبلغ دس رو پیه مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیراً ۔ کتابیں ابھی چھپ رہی ہیں ۔
جس وقت آئیں گی ۔ آپ کی خدمت میں ارسال ہوں گی ۔ باقی خیریت ہے ۔ امید کہ اپنے حالات
سے
ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں ۔
والسلام
نوٹ : اس خط پر آپ نے دستخط نہیں کئے اور تاریخ بھی درج نہیں فرمائی ۔
قادیان کی مہر ۱۸ راکتو بر ۱۸۹۳ء کی ہے ۔ (عرفانی )
مکتوب نمبر ۲۱۰ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم ۔ ا ا - السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
مبلغ پچیس روپیہ مرسلہ آئمکرم پہنچ گئے ۔ جزاکم الله خيرا لجزاء ۔ رسالہ حمامة البشرى جو
مکہ معظمہ میں بھیجا جاوے گا اور تفسیر سورۃ فاتحہ چھپ رہے ہیں ۔ اب کچھ چھپنا باقی ہے۔
۱۱ نومبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی