مکتوب نمبر ۲۱۱
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب نمبر ۲۱۱ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جلد دوم
عنایت نامہ پہنچا۔ میری طبیعت چند روز سے بعارضہ تپ بیمار ہے اور دردسر اور ضعف بہت
ہے۔ اس لئے میں زیادہ نہیں لکھ سکتا ۔ آپ کے دریافت طلب امور کا جواب لکھ سکتا ہوں اور کسی اور
وقت پر چھوڑتا ہوں ۔
۱۷ نومبر ۱۸۹۳ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۲۱۲ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میں اس وقت فیروز پور چھاؤنی میں ہوں ۔ اتوار کو واپس قادیان جاؤں گا ۔ آپ اپنے حالات
خیریت سے بواپسی ڈاک مجھ کو اطلاع دیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو کلی صحت بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
۲۸ نومبر ۱۸۹۳ء
خاکسار
غلام احمد
از فیروز پور چھاؤنی
نوٹ : اس کارڈ پر مندرجہ ذیل السلام علیکم بھی لکھے ہوئے ہیں ۔ از عاجز سید محمد
سعید السلام علیکم و نیز غلام محمد کا تب ۔ حامد علی السلام علیکم ۔ (عرفانی )