مکتوب نمبر ۲۱۸

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۱۸ پوسٹ کارڈ
جلد دوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
محبت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز بباعث کثرت کار بیشک سخت معذور ہے۔ اب چند روز تک بالکل
فرصت ہونے والی ہے۔ کتابیں چھپ گئیں ہیں ۔ اب جز بندی باقی ہے۔ امید کہ ہفتہ عشرہ تک
جز بندی ہو کر میرے پاس پہنچ جائیں گی ۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۱۶ جون ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۱۹ ملفوف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
مبلغ پچاس روپیه مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جزاکم اللہ خیراً۔ صاحبزادہ صاحب کتابیں روانہ
کریں گے ۔ بہت کم فرصتی میں یہ چند سطر میں لکھی گئی ہیں ۔ باقی خیریت ہے۔
۶ جولائی ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی