مکتوب نمبر ۲۲۴

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نوٹ :۔ یہ مکتوب حضرت نے مخدومی حضرت سید حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ
کے اشتہار به عنوان این مدد هاست در اسلام چو خورشید عیاں ۔ کہ بہر دور مسیحا نفسے مے
آید “ پر ہی لکھ دیا ہے ۔ یہ اشتہار حضرت شاہ صاحب نے سعد اللہ لو دھانوی کے جواب
میں شائع کیا تھا (عرفانی )
مکتوب نمبر ۲۲۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آتھم کی نسبت جو خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ۔ اس کی آپ کو کچھ بھی خبر نہیں ۔
میں نے پانچ ہزار اشتہار چھپوایا ہے ۔ تین چار دن تک آپ کی خدمت میں پہنچے گا۔ اس وقت بجائے
غم کے آپ کے دل میں خوشی پیدا ہو جائے گی کہ اسلام کی فتح ہوئی ۔
ستمبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
میاں نوراحمد صاحب کو السلام علیکم
☆۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی