مکتوب نمبر ۲۲۷
مکتوبات احمد (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
محبی اخویم میاں نور احمد صاحب - السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا پہلا خط
مجھے معلوم نہیں کہ کب پہنچا۔ شاید سہو سے نظر انداز ہو گیا ۔ اگر کوئی خاص مطلب ہے تو
اس سے اطلاع بخشیں تا اس کا جواب لکھا جاوے۔ اس وقت وقت تنگ ہے۔ اس لئے
زیادہ نہیں لکھا گیا ۔
۲ نومبر ۱۸۹۴ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد
جلد دوم
مکتوب نمبر ۲۲۷ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ بہت خوب ہے کہ آپ انوار الاسلام معہ جملہ اشتہارات کے مجلد
کرالیں ۔ اگر ایسا ہی ہر ایک صاحب کریں تو بہت ہی بہتر ہوگا ۔ امید کہ انوار الاسلام آپ کی
خدمت میں پہنچ گئی ہوگی ۔ باقی خیریت ہے ۔
خاکسار
نوٹ :۔ اس مکتوب پر خاکسار لکھ کر آگے اپنا نام حضرت نہیں لکھ سکے ۔ اور نہ
تاریخ درج کی ہے۔ مگر مہر سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ ۸ نومبر ۱۸۹۴ء کو قادیان سے پوسٹ
کیا گیا ہے۔ مکتوب نمبر عرفانی )
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*