مکتوب نمبر ۲۳۲

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب نمبر ۲۳۲ ملفوف
جلد دوم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
آپ کا محبت ت نامہ پہنچا۔ میری دانست میں بغیر متواتر نماز استخارہ کے تبدیلی کے لئے پوری
کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ میں سنتا ہوں کہ گورداسپورہ میں کام بہت ہے اور طرح طرح کے پیچیدہ
مقدمات ہوتے ہیں ۔ اس صورت میں تعجب نہیں کہ کوئی دقت پیش آوے ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک آفت
سے محفوظ رکھے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔
۶ رجنوری ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲۳۳ ملفوف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
اس وقت باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ مہمانوں کی آمد و رفت زیادہ ہے اور اس وقت روغن زرد
کا اس جگہ اس قدر قحط ہے کہ بازار میں کہیں روغن ، نہ اچھا نہ بُرا، دستیاب نہیں ہوا اور آج لا چار
سرسوں کا تیل ہنڈیا میں ڈال دیا گیا ۔ آپ ہمیشہ بیس روپیہ ماہوار چندہ ارسال کرتے ہیں ۔ بہتر ہوگا
کہ آپ اس ماہ کی بابت ہیں روپیہ کا عمده روغن زرد خرید کر کے ارسال فرما دیں ۔ مگر ریل میں روانہ
کر کے بلٹی اس کی بھیج دیں تا جلدی پہنچ جاوے اور تبدیلی کے بارہ میں اوّل استخارہ کرنا چاہئے ۔
گورداسپور میں اکثر حاسد اور شر پر طبع لوگ ہیں ۔
۹ جنوری ۱۸۹۵ء
خاکسار
غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی