مکتوب نمبر ۲۳۷

مکتوبات احمد (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لئے بہتر ہو وہ میسر آوے اور یہ بصیرت افزایقین حضرت اقدس کا تھا کہ جو کچھ ہوگا بہتر ہو
گا ۔ یہ دعا چوہدری صاحب کے حق میں گورداسپور ہی کی تبدیلی کی صورت میں قبول ہوئی
، اور انہیں سلسلہ کی خدمت کا قریب سے موقع
اور وہ یہاں نہایت عزت واح واحترام سے رہے ے اور ا
ملتا رہا۔
امام الدین منصف جس کا اس مکتوب میں ذکر ہے۔ یہ شخص اپنے آپ کو فاتح
الكتب المبین کہتا تھا اور اس کا عقیدہ یہ تھا کہ قرآن مجید کو بائبل کے ساتھ ایک جلد میں رکھنا
چاہئے اور بھی بعض عجیب و غریب عقائد وہ رکھتا تھا ۔ ( عرفانی )
مکتوب نمبر ۲۳۷ پوسٹ کارڈ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔
گورداسپور آنے سے بہت خوشی ہوئی ۔ امید کہ اب وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی رہے گی ۔ اطلاع
بخشیں کہ صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپور میں ہیں یا نہیں؟ اور اگر نہیں تو کب تک آئیں گے؟ کیونکہ
ایک اخبار جاری کرنے کے لئے منظوری حاصل کرنی ہے؟
۶ را پریل ۱۸۹۵ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
*۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*

آج 10 میں سے 10 باقی